648

نظم میں عورت ہوں

تحریر شئیر کریں

نظم میں عورت ہوں

میں معتبر ہوں
ہاں میں معتبر ہوں
ہر رشتہ اور اور ہر پہچان سے معتبر ہوں
میرے رب نے مجھے معتبر کیا ہے
نہ میں راہ میں ٹھوکریں کھاتی شے ہوں
نہ میں چوک پر آویزاں تماشا
مجھے معتبر بنایا گیا ہے
مجھے چھپایا گیا ہے
عفت و عصمت مری پہچان ہیں
عزت و رفعت میری ان ہے
میں وہ روشنی ہوں جو اندھیروں کو دور کرتی ہے
میں وہ چراغ ہوں جو گھروں میں اجالا کرتا ہے
میں عورت ہوں
جسے چھپایا گیا
جسے معتبر بنایا گیا
میں ماں ،بہن ،بیٹی اور بیوی کی صورت گھروں کی رونق اور بھرم ہوں
گھروں کی مضبوطی میرے دم سے ہے
رشتوں میں چاشنی میرے وجود سے
دنیا میں اعتماد میرے دیئے حوصلے سے ہے
میں رنگ ہوں
میں خوشبو
میں تازگی ہوں
میں سہارا
میں جب پیٹھ پر تھپکی دے کر میدان
میں اپنے جگر گوشے اتاری ہوں تو
پانسہ پلٹتا ہے
میں جب ایمان کی لو تیز کرتی ہوں تو جگ میں چراغاں ہوجاتا ہے
میں جب ٹھان لیتی ہوں تو عمر کے دل میں ایمان اترتا ہے
میں جب گھروں کی محافظ بن جاتی ہوں تو مرد،
مجاھد بنتا
میں معتبر ہوں
میرے رب نے مجھے معتبر بنایا ہے
میرا حجاب میرا وقار ہے
میری شرم وحیا میری اقدار ہیں
میرا اپنے قوام کے پیچھے چلنا اعتبار ہے
میں مسرور ہوں میں شاداں ہوں
میں معتبر ہوں
میں عورت ہوں

مدیحہ صدیقی

نظم میں عورت ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں