326

ٹرانسجینڈر ایکٹ مذموم سازش

تحریر شئیر کریں

ٹرانسجینڈر ایکٹ مذموم سازش

بنت احمد


بہت کچھ لکھا جا چکا، بہت کچھ پڑھا جاچکا ۔بہت کچھ شئر ہو چکا ۔مجھے یہ نہیں بتانا کہ ٹرانس جینڈر کیا ہے ؟بات صرف اتنی ہے کہ یہ اللہ کا عذاب ہے ،قہر خدا وندی ہے،فطرت سے انحراف ہے، اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے ،اپنے گناہوں پر کھلم کھلا ڈھٹائی ےغیرتی بے حیائ ،فحاشی ہے،


جس امت میں مردوں کی عورتوں سے مشابہت اور عورتوں کی مردوں سے مشابہت پر آقاے دو عالم سرور کائنات رحمت العالمین نے لعنت فرمائی ہو یاد رکھیں صرف مشابہت پر تو وہ دین فطرت جنس تبدیل کرنے کو کیسے گورا کر سکتا ہے؟؟کیا اللہ تعالیٰ کا۔کوئ۔قانون نہیں کیا اس کا کوئ انصاف نہیں کیا اس کا کوئ غضب نہیں ؟ کیا اسکی غیرت نہیں ؟

ایک سکینڈ میں نیست و نابود کر دے ! مسلسل بارشوں کا سلسلہ سیلاب سے تباہی بربادی کیا اللہ کے غیض وغضب کو ظاہر نہیں کر رہے؟؟ کیا اسکا قہر عروج پر نہیں؟کیا پورے ملک پر اس بربادی کو دیکھنا چاہتے ہیں ؟؟کیا۔ملک کو بحر مردار میں تبدیل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ؟کیا یہ صرف چند لوگوں کا کام ہے کہ اس پر احتجاج کریں کیا صرف علماء کرام کی ذمداری ہے کیا میں مسلمان نہیں میری کوئ دینی غیرت نہیں!


اتنا تو ہو کہ طاقت سے روک سکتے ہیں تو روکیں ،زبان سے روکیں ،نہیں تو دل میں تو برا سمجھیں ،جن لوگوں سے رابطے ہیں انہیں تو بتا دیں اس خطرناک فعل کے عذاب سے تو آگاہ کر دیں،اج یہ بےغیرت بے دین ملحد فاسق و فاجر حکمران ھم پر اسی لیے مسلط ہیں کہ ھم خود بے غیرت ہو چکے ہیں ،


اگر اللہ کے عذاب کا خوف ہوتا نمازیں جاتیں گانے سنتے مکس گید رنگ میں شامل ہوتے محفلوں میں ناچ گانے ہوتے اللہ تعالیٰ کا غصہ اپنے عروج پر ہے ؟کیا ھم میں ھمت ہے اس کے عذاب کو جھیلنے کی؟کیا قوم لوط کے عذاب کو بھول گئے؟؟


کیا یہ بے یارو مددگار مسلمانوں کی حالت زار ھمیں خوفزدہ نہیں کر رہی ؟یاد رکھیں کوئ بھی یہ کہکر عذاب سے نہیں بچ سکے گا کہ ھم کیا کرتے ہر شخص اپنے حصے کا چراغ جلائے ،قلم سے ،قدم سے ،عمل سے،اور سب سےبڑا ھتیار “دعا”تو سب کے پاس ہے اس طاقت کو استعمال کریں ،اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کریں اس عذاب کے ٹلنے کی اس بل کے مسترد ہونے کی ان خبیث حکمرانوں سے نجات کی درخواست پیش کریں

اس دربار میں جہاں کی درخواست رد نہیں ہوتی ،نفل مانیں منت مانیں اس عذاب کے ٹلنے کی تو آئیں اس طاقت کو استعمال کریں اور پھر اسکا اثر دیکھیں یقین ارادے کی مضبوطی شرط ہے،بہت کچھ کہہ لیا اب ان ظالموں کے خلاف رب کی عدالت میں مقدمہ دائر کرنا ہے انشاللہ ،
دل ❤️ سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ،
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں