362

ٹرانس جینڈر ایکٹ نامنظور

تحریر شئیر کریں

ٹرانس جینڈر ایکٹ نامنظور

تحریر عائشہ بی گلشن اقبال

ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے؟


ٹرانس جینڈر ایکٹ وہ قانون ہے جس کے زریعے انسانی ساخت میں ردو بدل کر سکتے ہیں اپنی مرضی سے مرد یا عورت کچھ بھی بھی بن سکتے نیز مرد مرد سے اور عورت عورت سے شادی بھی کر سکتی ہے حکومت کی۔ طرف سے اس بات پر کوئی پابندی نہیں بلکہ کھلی اجازت ہوگی۔

پاکستان کو پاک رکھا جائے


اللہ تعالٰی کے قانون نافذ کرنے کی بجائے بےحیائئ کی طوفان ” LGBT اور ٹرانس جینڑر ” جیسے کینسر کے مرض کو مسلمانوں پر مسلط کیا جارہا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے حکمران آج تک پاک وطن میں اسلامی نظام نافذ نہیں کرسکیں۔ مسلمانوں کیلئے اللہ تعالٰی نے قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا گیا ہے وہ انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہیں۔

” پس اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروں یکسو ہو کر اپنا رخ اس دین کی سمت میں جما دو ، قائم ہو جاو اس فطرت پر جس پر اللہ تعالٰی نے انسان کو پیدا کیا ہے ، اللہ تعالٰی کی بنائی ہوئی ساخت بدلی نہیں جا سکتی ، یہی بلکل راست اور درست دین ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔
( الروم: 30)

اس آیات میں اللہ رب العالمین مسلمانوں کو اچھی طرح سمجھا دیا ہے کہ ” رب کائنات کی ساخت کو کبھی بھی کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی انسان تبدیلی کرنے کی کوشش کریں گے وہ اللہ تعالٰی کی غضب کو دعوت دیتا ہے ۔

ٹراس جنڑر پرستی کے قانون قومی اسمبلی میں منظور کرایا گیا ہے۔ افسوس تمام پارٹیاں متفق تھے ۔ کیا ان لوگوں کو دین اسلام کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا ؟ کیا ان لوگوں کو خوف خدا نہیں ؟ سوائے سینیٹر مشتاق احمد خان اور جمیعت علمائے پاکستان مخالف تھے۔

خدارا؟ یہ ہم جنس پرستی کاقانون اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے۔ مجھے تو اس بات کو لکھتے ہوئے بھی اللہ کے قانون فطرت سے جنگ پر خوف خدا سے ڈر لگتا ہے۔ یہ قانون حرام ہے اور مسلمانوں کے لئے تباہی ہے ۔

اللہ رب العالمین نے اسلام پسند کیا ہے۔ اور گھر اور خاندان کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔گھر کے تحفظ اور احترام اور تقدس رشتوں سے ہوتا ہے۔ اسلام نے نکاح کو رشتوں کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔


عورت ، ماں ، بہن ، بیٹی کی اہمیت حاصل ہے۔ مرد محنت کر کے حلال روٹی حاصل کرتا ہے۔ عورت اپنے گھر اور بچوں کی بہترین تربیت ، پرورش کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ اپنے گھر اور معاشرے کو دین اسلام کے شعائر پر گزارنے میں سرگرم رہتی ہے۔ بلاشبہ معاشرے کو مضبوط بنانے میں خاندان ایک اہم ذریعہ ہے۔ خاندانی روایات ، روایات اور شعائر اسلامی احیا کیلئے خاندان بہترین رول ماڈل اور اہم ادارہ ہے۔ مسلمان معاشرے ، بہترین تہذیب و تمدن کا وارث ہے ۔

آج ہمارے ملک میں سیکولر حکمرانوں نے پارلیمنٹ میں اسلامی قوانین کو غیر موثر کر کے خدا کے غضب کو دعوت دی ہے۔ پاکستان کے ایوانوں میں نسل نو کی بربادی کے ڈنکے بجنے لگی ہیں۔ قوم کو ہم جنس پرستی کی جانب لے جایا جارہا ہے۔


مسلمانوں اب بھی نہیں جاگو گے کیا ؟ اٹھو! اللہ تعالٰی کو کیا منہ دکھاو گے ؟ ایک طرف سیلاب زدگان مر رہے ہیں دوسری طرف حکمرانوں کا اسلام کے خلاف قانوس سازی کرنا ، لوط علیہ اسلام کی قوم بھی اسی گناہ جنس پرستی میں مبتلا تھی۔۔۔اللہ تعالٰی نے ان کے اوپر پکی ہوئی پتھروں کے بارش برسائیں سوچھ لیجیے اللہ تعالٰی کو ناراض نہیں کرو ،میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں یہ قانون واپس لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔
ٹرانس جینڈر ایکٹ پاکستان کے آئین کے خلاف پاکستان کے نظام اور شریعت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے جسے اگر نا روکا گیا تو خدانخواستہ اس کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں