443

پنجاب بھر میں رحمت العالمین سکالرشپ کا آغاز

تحریر شئیر کریں

پنجاب بھر میں رحمت العالمین ﷺ سکالرشپ کا آغاز کیا جار ہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں وزیر اعلی بزدار کی جانب سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں ماہ ربیع الاول کے مہینے می ہفتہ شان رسالت منایا جاۓ گا۔اس کے ساتھ ساتھ سکولز کالجز میں سیرت چئیر کا قیام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاۓ گا۔تاکہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس کے ساتھ ساتھ غریب مستحق مگر ذہین طلباء کے لیے آن لائن سکالرشپ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا ہے جس کانام رحمتہ العالمین سکالرشپ رکھا گیا ہے۔ایک خطیر رقم اس فنڈ کے لیے مختص کی گئ ہے۔جبکہ ہر سال اس رقم میں اضافہ بھی کیا جاۓ گا۔

وزیر اعلی بزدار کے اس اہم اعلان پر قلم کتاب سلوٹ پیش کرتی ہے۔نبی کریمﷺ کی تعلیم کو پھیلانے کے لیے یہ ایک مثبت آغاز ہے اگر اس کو سنجیدگی سے لے کر اس پر عملا کام لیا گیا تو۔۔۔۔ورنہ خالی نعروں سے انقلاب نہیں آیا کرتے۔ہاں چند تحسین آمیز جملے ضرور لکھ دیے جاتے ہیں۔پاکستانی قوم کو ایسے لیڈرز درکار ہیں ہیں جو کچھ کہیں اس پر عمل بھی کریں۔اللہ کرے رحمت العالمین سکالرشپ اپنے پایہ تکمیل کو پہنچے اور اس کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کی شان بلند کرنے کے تمام پروگرام بھی۔آمین
پنجاب بھر میں رحمت العالمین پروگرام کا آغاز ایک قابل تحسین پروجیکٹ ہے۔جس کے لیے حکومت داد کی مستحق ہے۔

پنجاب بھر میں رحمت العالمین سکالرشپ کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں