354

پنجاب میں مصنوعی بارش کی تیاریاں مکمل

تحریر شئیر کریں

پنجاب میں مصنوعی بارش کی تیاریاں مکمل

دھند سے نجات کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔پنجاب میں مصنوعی بارش کی تیاریاں مکمل کر لی گئ ہیں۔اس منصوبے پہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر کام کر رہے ہیں اس منصوبے پر دس کروڑ روپے کے خرچے سے لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی مستفید ہو سکتی ہے۔اور سموگ کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

پروفیسر منور صابر نے بتایا کہ شہر میں طیارے یا غباروں کے زریعے بارش برسائی جائے گی۔ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ملا کر بارش برسائی جائے گی۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق مصنوعی بارشیں بہت مہنگا پراجیکٹ ہے وہ بھی پاکستان جیسے ملک کے لیے جہاں غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے میسر ہے جبکہ دوسری طرف سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں حرارت کی کمی اور نمی بڑھنے سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایا گیا ہے پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش برسائی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں