پورنوگرافی سے توبہ کرنے والی اداکارائیں
پورنوگرافی کی دنیا ایک غلیظ اور مکروفریب پر مبنی دنیا ہے۔جس کی چکا چوند نے اس کی غلاظت چھپا رکھی ہے۔
پورنوگرافی سے توبہ کرنے والی اداکارائیں کونسی ہیں ؟
پورنوگرافی کا نام آتے ہی ایک کراہیت بھرا احساس پورے وجود کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔گندگی اور غلاظت سے لتھڑی یہ دنیا اپنے اندر بہت کچھ سموۓ ہوۓ ہے۔ان کہی داستانیں جو بن کہے اس دنیا سے رخصت وہ گئیں۔جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو کر یا انسان نما درندوں کی سفاکیت سے تنگ آکر خودکشی کر لیں۔اور ان میں سے کچھ ایسی خوش نصیب بھی ہیں جنہوں نے توبہ کر کے ایک پاکیزہ زندگی کی بنیاد رکھی اور آج ددنیا کو اس مکرو فریب کی دنیا سے آگاہی کا فریضہ سرانجام دے رہیں ہیں۔آج کا آرٹیکل انہی اداکاروں پر مشتمل ہے جو پورنوگرافی چھوڑ چکی ہیں۔
شیلی لوبن

شیلی لوبن کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو پورنوگرافی سے توبہ کر چکی ہیں۔یہ امریکن ہے۔اس نے کم عمری میں پیسوں کے لالچ میں پورنوگرافی کی دنیا میں قدم رکھا۔اور پھر ایک جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے توبہ کی۔شیلی نے توبہ کے بعد شادی کی اور پورنوگرافی کے خلاف ایک تنظیم (The pink cross foundation)بنائی جو اس غلیظ دنیا کے حقائق دنیا کو بتاتی ہے اور پورنوگرافی میں ملوث افراد کی مالی مدد کرتی ہے۔اس نے حال ہی میں کتاب( truth behind the fanatsy of porn ) بھی لکھی ہے۔جو پورونگرافی کی دنیا کی حقیقت واضح کرتی ہے۔اس نیک کام میں ان کے شوہر ان کے ساتھ ہیں۔
میا خلیفہ

میاخلیفہ بھی ایک پورن سٹار تھی۔جو لبنان سے آکر امریکہ منتقل ہوئی۔پیسے کی ہوس اور لالچ میں اس نے پور نوگرافی کی دنیا میں قدم رکھا۔اور فحش ویب سائٹس کی مقبول اداکارہ بن گئیں۔میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا ایک گندی اور مکوفریب کی دنیا ہے۔جہاں لڑکیوں کو بری طرح سے چکما دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے میں آج بھی سرچ انجن میں ٹاپ اداکاروں میں ہوں جن کو انٹرنیٹ میں سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے۔مگر مجھے اس کا کوئئ معاوضہ نہیں ملتا۔
نادیہ علی

پاکستان سے تعلق رکھتیں ہیں۔اس نے بھی اس غلیظ دنیا میں قدم رکھا اور بیس شارٹ فلم بند کروانے کے بعد اس دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔اس کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں مشرق وسطی کے لوگوں کو نسبتا برا دکھایا جاتا ہے۔
جینی بلائی
جینی بلائی وہ امریکی لڑکی ہیں جنہوں نے پہلے ہی سین میں اس غلیظ دنیا کو چھوڑ دیا۔جینی بلائی کے مطابق “مجے فحش فلموں کا بہت شوق تھا مگر پہلے ہی سین میں میرے ساتھ درندوں والا سلوک کیا گیا۔جس کے بعد میں نے ہمیشہ کے لیے پورنوگرافی کو خیر باد کہہ دیا۔
پورنوگرافی سے توبہ کرنے والی اداکارائیں