ڈاکٹر عبدالقدیر خان وفات پا گئے ان للہ و انا اللہ راجعون،اللہ ان سے راضی ہو۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان آج اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔ان کی وفات کسی عظیم۔سانحے سے کم نہیں۔پاکستان کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بھر پور محنت ایک ایسی داستان ہے جو صدیوں لوگ اپنے بچوں کو سنائیں گے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پاکستان کے علاوہ جہاں کہیں بھی ان کے چاہنے والے موجود ہیں انتہائی دلگیر اور ان کی آگے کی منزلوں کی آسانی کے لیے دعاگو ہیں۔اللہ ان سے درگزر فرمائے اور ان سے راضی ہو۔وہ حقیقی معنوں میں مرد مومن تھے جو تاحیات ملک کی سلامتی کے لیے کوشش اور فکر مند رہے۔شیخ رشید نے ان کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان کی تدفین پورے اعزازات کے ساتھ ہوگی۔ان کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ دفنایا جائے گا۔
جہاں تک ان کی تدفین کی بات ہے ان کی نماز جنازہ تین بج کر تیس منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں انھیں اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان وفات پاگئے ان کے لیے نذرانہ عقیدت
تجھے کس پھول کا کفن ہم دیں
تو جدا ایسے موسموں میں ہوا جب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں