گجرات کی عائشہ خودکشی کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفصلات کے مطابق عائشہ نے خودکشی سے قبل اپنے شوہر سے 75 منٹ بات کی جس کی ریکارڈنگ حاصل کر لی گئ ہے۔
کال ریکارڈنگ کے مطابق عائشہ نے اپنے شوہر کو کہا کہ وہ مر جاۓ گی۔تو جوابا اس نے کہا مر جاو مجھے ویڈیو بھیج دینا۔اس کال ریکارڈنگ سے مزید حقائق بھی متوقع ہیں۔جن پہ کام جاری ہے۔
کہا جا رہا ہے جب عائشہ کے شوہر نے خودکشی کی ویڈیو وصول کی تو وہ گھر سے فرار ہو گیا۔تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔اور عائشہ کی خودکشی کا ذمہ دار اس کے شوہر کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔
عائشہ کے باپ نے اپنےدماد پہ الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کسی اور لڑکی سے تعلقات تھے۔اور وہ عائشہ کے سامنے اس سے کال پہ بات کیا کرتا تھا۔اور اس پر پیسہ بھی لوٹاتا تھا۔
جہاں تک عائشہ کے دیگر سسرال والوں کی بات ہے وہ بھی عائشہ کو مورد الزام ٹھہراتے اور مزید جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔اوع طرح طرح کی اذیتیں دیتے تھے۔جس سے بد دل ہو کر عائشہ نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
گجرات کی عائشہ خودکشی کیس میں پیش رفت