452

ہندوستان کا باسمتی چاول اپنے نام کروانے کا جھوٹا دعوی

تحریر شئیر کریں

ہندوستان کا باسمتی چاول اپنے نام کروانے کا جھوٹا دعوی
ہندوستان نے عالمی منڈی میں باسمتی چاول کی اپنے نام کروا لی ہے۔جبکہ پاکستان کی پہچان باسمتی چاول اپنے اعلی معیار اور خوشبو کی وجہ سے جانا پہچانا جاتا ہے۔
پاکستان ہر سال 7 لاکھ ٹن کے قریب باسمتی چاول کئ ملکوں کو برامد کرتا ہے۔تاریخ کنگھالیں تو اس کے کئ شواہد بھی ملتے ہیں۔وارث شاہ پنجابی ادب کی پہچان ہے اس میں بھی پاکستان کے باسمتی چاولوں کا تزکرہ ملتا ہے۔جو کہ ایک قدیم ترین حوالہ ہے۔جو کہ 1366ء میں لکھا گیا۔اس کے علاوہ انگریزی عہد میں کالا شاہ کاکو کے مقام پر بھی باسمتی چاول کی پیداوار کا حوالہ ایک مستند ثبوت ہے۔
یورپی یونین میں بھارت اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستان باسمتی چاول کی فروخت اس نام سے نہیں کر سکتا۔اس لیے پاکستانی تاجروں کے بھر پور دباؤ پر پاکستانی حکومت نے اس پہ ایکشن لیا ہے۔
باسمتی چاول کے بعد ہندوستان نے ہمالین نمک اور ملتانی مٹی کو بھی اپنی پراڈکٹ ثابت کیا ہے۔جو سب جعلی ہے۔باسمتی چاول کی طرح ہمالین نمک بھی پاکستان کی پہچان ہے۔جو قومیں اپنی چیزوں کو لیبلائز کرنا نہیں جانتیں ان کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔پاکستان کو اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں