آپکا کچن آپکی صحت کا محفاظ بن سکتا ہے۔اگر آپ کچن میں پکاۓ جانے والے کھانوں میں توازن پیدا کر لیں۔توازن کیا ہے؟ہر چیز کھائیں مگر ایک حد تک۔۔۔۔سواۓ بیکری آئٹمز کے۔سبزیاں پھل اور گوشت میں توازن رکھیں۔اگر توازن نہیں ہوگا توگڑ بڑ ہوجاۓ گی۔مثلا بعض لوگ گوشت روزانہ کی بنیاد پر کھاتے ہیں ۔جو کہ غلط ہے۔ہمیں اتنا گوشت کھانا چاہیے جتنا کہ ہمارے جسم کو ضرورت ہے۔اگر مہینے میں دو بار بھی کھا لیا جاۓ وہ بھی دو دو بوٹیاں تو یہ کافی ہیں۔زیادہ گوشت کھانے والوں کی صحت اورمزاج پہ الگ سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ایسے لوگ عموما غضیلے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ شوگر اور دل کے امراض کا خطرہ بھی کئ گنا بڑھ جاتا ہے۔ سبزیاں کھانے والوں کی نسبت۔ان کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے عموما۔سو توازن پیدا کرنا ضروری ہے۔کیونکہ پچاس فیصد امراض کے پیچھے بڑی وجہ غیر متوازن غذائیں ہیں۔ان امراض میں ایک مرض جو ام الاامراض ہے وہ قبض ہے۔پاکستان میں ستر فیصد لوگوں کو قبض کا سامنا ہے۔ان میں زیادہ تر پڑھا لکھا طبقہ شامل ہے وجہ ناقص غذا ہے۔غذا کے بارے میں جدید ریسرچ یہ کہتی ہے کہ غذا جو ہم کھاتے ہیں ہماری صحت اور مزاج دونوں پہ اثر انداز ہوتی ہے۔
مرغی کا استعمال جتنا کم ہو سکے کریں۔اگر کھانی ہی ہے تو دیسی مرغی کھائیں فارمی ہرگز نہیں۔مرغی کو جو غذا کھلائی جاتی ہے وہ حلال نہیں ہے۔اپنی نسلوں کو فارمی
یہ بھی پڑھیں
مرغی سے بچائیں۔دالوں اور سبزیوں کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔اس سے خون صاف شفاف اور پتلا ہوگا۔جب خون پتلا ہوگا تو دل بلڈ پریشر کی بیماریاں خود بخود ختم ہو جائینگیں۔
پانی ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو ہے۔ٹھنڈا پانی گرمی پیدا کرتا ہے اور گرم پانی ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔ہمارے ہاں زیادہ تر ٹھنڈا یخ پانی پیا جاتا ہے جو قبض کی بڑی وجہ ہے۔ضروری ہے کہ سادہ اور روم ٹمپریچر کے حساب سے پانی پیئں۔گرم نا سہی مگر سادہ پانی تو پی سکتے ہیں نا۔نہیں بھی پی سکتے تو اس کی عادت ڈالیے۔
مناسب سادہ اور متوازن غذا کے ساتھ ساتھ بہت اہم جزو بھوک برداشت کرنے کا سٹیمنا ، اس کا ہونا بہت ضروری ہے ہر بڑا انسان چاہے وہ کسی بھی سوسائٹی اور مذہب سے تعلق رکھتا ہو اس کے اندر بھوک اور درد سہنے کی طاقت باقی انسانوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔اگر آپ بھی بڑا انسان بننا چاہتے ہیں تو اپنی اندر بھوک کی برداشت پیدا کریں۔
خلاصہ
بہت سے حکماء کا خیال ہے کہ ہماری غذا کچن سے ہو کر ہمارے معدے میں جاتی ہے اس لیے کچن ہی ہمارا سب سے بڑا ڈاکڑ ہے۔کچن میں پکنے والی چیزوں کو مینج کرنا سیکھیں۔غذا اور غذائیت کا علم حاصل کریں یہ اج کی بہت بڑی ضرورت ہے۔