ادرک کا سالن بنائیں
ادرک کا سالن کھائیں اور سینکڑوں بیماریاں بھگائیں۔ادرک ایک کرشماتی سبزی ہے جو ہمارے کچن میں ہمہ وقت موجود ہوتی ہے۔ادرک کے بہت سے فوائد ہیں۔
ادرک جسمانی درد میں سکون دیتی ہے۔اگر آپ کے جسم میں ہر وقت درد رہتا ہے۔آپ اٹھنے بیٹھنے سے عاجز ہیں۔اکثر بؤڑھے افراد سردیوں میں اس مسئلے کا شکار یو جاتے ہیں۔ان کے لیے ادرک ایک نایاب تحفہ ہے۔گھنٹیا کا درد ہو یا عام جسمانی درد یہ ہر طرح کے درد میں مفید ہے۔حکماء اس کی چاۓ بھی تجویز کرتے ہیں جبکہ سردیوں بطور خاص اس کا سالن بھی پکایا جا سکتا ہے۔جو کہ لذت اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
ترکیب
ادرک ایک پاو
ٹماٹر دو عدد
کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ
طریقہ
ادرک کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔اب دیسی گھی یا زیتون کا تیل ایک کھانا کا چمچ ڈال کر ادرک کو بھونیں۔یاد رکھیں ادرک کو بیس فیصد کچا رکھنا ہے۔تھوڑا سا بھوننے کے بعد ٹماٹر اور نمک مرچ بھی شامل کر کے مزید بھون لیں۔پانی نا استعمال کریں کیونکہ ٹماٹر کا پانی ہی گلانے کے لیے کافی ہے۔نان یا روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔غذا بھی دوا بھی وہ بھی لذت اور چٹخارے دار۔۔آزم ا کر دیکھیں۔
اس سالن کو سردی میں ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔یہ آپ کے نظام ہضم، درد اور ورم کے علاوہ گیس کے مسائل بھی حل کر دے گا۔انشاء اللہ
ادرک کا سالن بنائیں