423

انڈونیشیا کا انوکھا ویکسین پلان

تحریر شئیر کریں

انڈونیشیا کا انوکھا ویکسین پلان

انڈونیشیا کا انوکھا ویکسین منصوبہ جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جیسا کہ پوری دنیا میں کرونا ویکسین لگانے کی مہم زورو ں پر ہے۔پہلی ڈوز دی جا رہی ہے۔اس تناظر میں جن لوگوں کو مقدم رکھا گیا ہے ان میں سب سے پہلے طبی عملہ اور اعلی حکام شامل ہیں۔جبکہ انڈونیشیا جو کہ مسلم آبادی کا سب سے بڑا ملک ہے اس نے ایک عجیب فیصلہ کیا ہے۔انڈونیشیا نے میڈیا انفلوینسز کو بھی اس صف میں پہلے نمبر پہ رکھا ہے جن کو ویکسین لگائی جاۓ گی۔سوشل میڈیا کے مشہور لوگوں میں سے انسٹاگرام کے رفیع احمد جن کے فالوورز پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہیں ان کو ویکسیسن لگائی گئ۔ویکسین لگانے کے بعد انھوں نے انسٹاگرام پر شئیر بھی کیا۔الحمدللہ ویکسین سے مجھے ڈر نہیں لگتا۔اسی طرح دیگر لوگوں کو بھی ویکسین لگائی گئ۔
اس کرونا ویکسین مہم کا آغاز انڈونیشین صدر کو کرونا ویکسین دیے جانے سے ہو ا ہے۔اس کے علاوہ طبی عملہ اور پاپور انسٹاگرام پرسنالٹیز کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

اس مہم کا مقصد لوگوں کو ویکسین کے لیے تیار کرنا اور منفی پروپگینڈہ ختم کرنا ہے تاکہ لوگ بے خوف و خطر یہ ویکسین لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں