247

اپ ورک پہ اکاونٹ کیسے بناتے؟**

تحریر شئیر کریں

اپ ورک اکاؤنٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے www.upwork.com پر جائیں وہاں Sign Up کا بٹن دبائیں اب آپ کے پاس دو آپشن ہوں گے کہ آپ Google یا Apple ID سے سائن اپ کریں یا ای میل کے ذریعے ایک نیا اکاؤنٹ بنائیں اگر آپ ای میل کے ذریعے بنانا چاہتے ہیں تو اپنا مکمل نام ای میل ایڈریس اور ایک مضبوط پاسورڈ لکھیں پھر اپنا ملک منتخب کریں اور Terms of Service کو قبول کرنے کے بعد Create My Account پر کلک کریں اس کے بعد آپ کو اپنی ای میل پر ایک ویریفکیشن لنک ملے گا اسے کھول کر ویریفائی کریں جیسے ہی اکاؤنٹ ویریفائی ہو جائے گا تو آپ سے پروفائل مکمل کرنے کو کہا جائے گا اب اپنی پروفائل مکمل کریں یعنی آپ کون سی سروسز دیتے ہیں آپ کی مہارت کیا ہے آپ کی تعلیم اور تجربہ کیا ہے اور آپ کتنے میں کام کرنا چاہتے ہیں اپنی تصویر اپلوڈ کریں اور ایک تعارفی پیراگراف لکھیں جو کلائنٹس کو آپ کے بارے میں واضح انداز میں بتائے کہ آپ کیا کرتے ہیں اور آپ کو کیوں ہائر کیا جائے اس کے بعد آپ سے چند سوالات پوچھے جائیں گے جیسے کہ آپ فری لانسر ہیں یا ایجنسی بنانا چاہتے ہیں یہاں فری لانسر کا انتخاب کریں اور آگے بڑھیں جب پروفائل مکمل ہو جائے تو Upwork ٹیم آپ کی پروفائل کا جائزہ لے گی اور چند گھنٹوں یا دنوں میں منظوری دے دی جائے گی منظوری کے بعد آپ اپ ورک پر مکمل فری لانسر بن جاتے ہیں

جب آپ کا اکاؤنٹ منظور ہو جائے تو آپ Jobs کے سیکشن میں جا کر وہ کام تلاش کریں جو آپ کی مہارت سے متعلق ہوں جیسے ہی آپ کو کوئی مناسب جاب نظر آئے تو اس پر کلک کریں اور Submit a Proposal کا بٹن دبائیں اب ایک چھوٹا سا فارم کھلے گا جس میں آپ اپنی قیمت بتائیں گے کتنے دن میں کام مکمل کریں گے اور ایک Cover Letter لکھیں گے جس میں مؤثر انداز میں کلائنٹ کو یقین دلائیں کہ آپ یہ کام بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں اس کے بعد اگر کلائنٹ کو آپ کی پروپوزل پسند آئے تو وہ آپ سے رابطہ کرے گا اور کام دے دے گا اس طرح آپ اپ ورک پر کامیابی کے ساتھ کام کا آغاز کر سکتے ہیں

اپ ورک پہ اکاونٹ کیسے بناتے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں