ایلون مسک کی کامیابی کا راز
دنیا کا سب سے امیر آدمی ایلون مسک اتنا امیر کیوں ہے؟
ایلون مسک کو کون نہیں جانتا دنیا کا سب سے امیر شخص ایلون مسک ہے۔ اکثر لوگ اس کی نیٹ ورتھ کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کے بارے میں سب سے زیادہ بات ہوتی ہے کہ ایلون مسک کتنا امیر ہے۔ مگر ہم یہاں بالکل یہ بات نہیں کرنے والےہیں ۔ ایلون مسک اپنی کارگردگی اور اتنے سے وقت میں بہت سی
چیزوں کو کرنے کی وجہ سے ہی اتنے امیر اور قیمتی ہیں۔ ہم بات کرنے والے ہیں ایلون مسک کی زندگی کے بارے میں جو اتنی موٹیویشن اور امپریس کرنے والی ہے کہ ہر انسان کو چاہئے وہ ایلون مسک کے ٹرم کو اپنائے اور پھر اپنی کامیابی دیکھے۔
٭ایلون مسک کیا کرتے ہیں ؟
ایلون مسک کسی ایک چیز کا مالک نہیں ہے بلکہ وہ بہت سی چیزوں کا بانی ہے۔ سب سے پہلے بات کرتےہیں اس کے سپیس ایکس کمپنی کی جو سپیس میں ٹریول کے لئے راکٹ بناتی ہے
اور اس کا دعویٰ ہے کہ جلد وہ کمپنی لوگوں کو مریخ بھی لے کر جائے گی۔ دوسرا ہے ٹیسلا جس کے وہ سی ای او ہے۔ ٹیسلا ایک ایلکٹرک کار کی کمپنی ہے۔ ایک کمپنی بورنگ جس کے وہ بانی ہیں اور یہ کمپنی زمین کے اندر بور کر کے ٹریفک جام کے خلاف کام کرتی ہے۔
اور نیورا لنک کے وہ کو فاؤنڈر ہیں۔ یہ کمپنی انسانی دماغ کو آرٹیفشل سے جوڑنے کے لئے کام کر ہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیاں ہیں جن سے الون مسک جڑے ہیں۔
ایلون مسک کی کامیابی کا راز:
ایلون مسک کا تعلق افریقہ سے تھا جو ہجرت کر کے امریکہ چلے گئے۔ ایلون مسک کو بچپن سے ہی کتاب کا مطالعہ کا شوق تھا۔ بلکہ وہ اس قدر محو ہو کر پڑھتے تھے کہ ان کی ماں کا کہنا تھا میں اسے جب بھی آواز دیتی اسے ہوش نہیں ہوتا تھا
مجھے لگتا تھا وہ بہرا ہوگیا ہے۔ کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ اتنی کمپنی کے فاؤنڈر ہیں جن کا ایک دوسرے سے مختلف کام ہے اور نہ ہی آپ کو ایکنومیکل نالج تھی نہ کوئی بیک گراؤنڈ تو اتنی بلینری کمپنی کیسے بنائی تو انہوں نے جواب دیا۔ ” دیٹ آئی ریڈ”
زندگی بہت چھوٹی ہے
الون مسک کہتا ہے زندگی بہت چھوٹی ہے جس میں انسان کو جلد ہی کچھ بڑا کرلینا چاہئے یہی وجہ ہے کہ وہ کم وقت میں اتنی چیزوں کا مالک ہے۔ وہ سولہ سترہ گھنٹہ کام کرتا ہے اور کمپنی کے دروازے میں ہی سوجاتا تھا پھر اٹھ کر کام میں لگ جاتا۔ اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو ایلون مسک کی طرح کام کرنا ہوگا۔
ایلون مسک کی کامیابی کا راز