ایمان کیا ہے؟فرشتوں پہ ایمان — بچوں کے لیے سیریز (قسط نمبر 3)
Angels — Allah’s Loyal and Unseen Companions

آج ہم ان خاص بندوں کے بارے میں جانیں گے جو ہر وقت اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں
اور ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں — یعنی فرشتے (Angels)۔
1. فرشتے کون ہیں؟
فرشتے اللہ کی ایک ایسی مخلوق ہیں جو ہمیں عام آنکھ سے نظر نہیں آتے۔
نور سے تخلیق: انسان مٹی سے، جنات آگ سے اور فرشتے پاکیزہ نور سے بنائے گئے ہیں۔
صرف اللہ کا حکم: فرشتے کبھی اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے۔
وہ نہ کھاتے ہیں، نہ پیتے ہیں اور نہ سوتے ہیں۔
ان کا سب سے پسندیدہ کام اللہ کی تسبیح اور اس کے احکامات کو پورا کرنا ہے۔
2. مشہور فرشتے اور ان کے کام
اللہ تعالیٰ نے بعض بڑے فرشتوں کو خاص ذمہ داریاں عطا کی ہیں:
حضرت جبرائیل علیہ السلام: اللہ کا پیغام (وحی) انبیاء تک پہنچاتے تھے۔
حضرت میکائیل علیہ السلام: بارش اور رزق کے انتظام پر مامور ہیں۔
حضرت اسرائیل علیہ السلام (ملک الموت): روح قبض کرنے والے فرشتے۔
حضرت اسرافیل علیہ السلام: قیامت کے دن صور پھونکیں گے۔
3. ہمارے سائڈ ککس — کراماً کاتبین
پیارے بچو!
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کبھی بھی اکیلے نہیں ہوتے؟
دائیں کندھے والا فرشتہ: ہماری نیکیاں لکھتا ہے۔
بائیں کندھے والا فرشتہ: ہماری غلطیاں لکھتا ہے۔
جب ہم نیکی کرتے ہیں تو دایاں فرشتہ فوراً لکھ لیتا ہے،
اور جب ہم سے کوئی غلطی ہو جائے تو بایاں فرشتہ انتظار کرتا ہے
کہ شاید ہم اللہ سے معافی مانگ لیں۔
Activity for Kids: The Good Deeds Bouquet
سامان: کاغذ، مارکر، قینچی
طریقہ:
کاغذ سے چھوٹے چھوٹے پھول کاٹیں۔
ہر روز ایک نیکی کریں (سلام، امی کی مدد، کھلونا شیئر کرنا)۔
ہر نیکی پر ایک پھول دیوار پر لگائیں۔
مہینے کے آخر میں اپنا نیکیوں کا گلدستہ دیکھیں۔
Journaling Corner: My Faith in Angels
- فرشتے _________ سے بنے ہیں۔
- مجھے یہ جان کر کیسا لگا کہ فرشتے میرے لیے دعا کرتے ہیں؟ __________
- میرا عزم: میں ایسا کام نہیں کروں گی جس سے بائیں کندھے والا فرشتہ ناراض ہو۔
اگلی قسط
اللہ کی کتابیں — ہدایت کا راستہ
(Allah’s Books — The Path of Guidance)