بریسٹ کینسر کی بڑھتی شرح تشویش ناک کیوں؟اس کی بڑی وجوہات کون سی ہیں؟جانیے قلم کتاب پر
آج سے پندرہ بیس سال پہلے یہ بیماری اتنی عام نہیں تھی۔ اور تیس چالیس سال پہلے یہ لفظ بھی شاید سننا مشکل تھا۔ زیادہ سے زیادہ چالیس سے پچاس سال کی خواتین میں ایک دو فیصد بریسٹ کینسر کی علامت پائی جاتی تھی۔
مگر ہم آج کی بات کریں تو نہ صرف یہ بیماری عام ہورہی ہے بلکہ لڑکیوں میں بھی اس کی علامت نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ آج اس موضوع پر ہی لکھا گیا ہے کہ بریسٹ کینسر کی وجہ کیا ہے اور ایسی وجہ جو بہت کم ہی اس پر بات کرتا ہے۔
ماں کا دودھ استعمال نہ کرنا:
یہ ایک ایسی وجہ ہے بریسٹ کینسر کی جو ٹی وی ہو یا بڑے بڑے این جی اوز کوئی اتنی اہم اور بڑی وجہ نہیں بتاتا کہ آج کل کی مائیں بچوں کو ڈبے کا دودھ دیتی ہے وہ اپنی چھاتی سے نکلنے والا دودھ استعمال نہیں کرتی جس کیو جہ سے یہ جان لیوہ بیماری کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔ جب قدرت نے کوئی نظام بنایا ہے تو اس کی وجہ بھی رکھی ہے اگر ہم اس کے خلاف جائیں گے تو اس کے نقصانات بھی اٹھائیں گے۔
سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ جب چھاتی میں موجود دودھ کو استعمال نہیں کیا جائے گا یا اسے دوایئوں کے زریعے روکنے کی کوشش کی جائے گی تو آپ کے ہارمونز کا توازن بگڑجائے گا۔ اور جو ہارمونز ہوتے ہیں یہی کینسر کا سبب بنتے ہیں ہمیں ان ہارمونز کے توازن کو برقرار رکھنا پڑتا ہے۔
قرآن میں دوسال تک بچوں کو دودھ پلانے کہا ہے جس کو جس مقصد کے لئے بنایا جائے اگر وہی استعمال نہ کریں گے تو چیزوں کا بگڑنا لازمی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل کم عمر میں ہی بریسٹ کینسر جیسی بیماری عام ہورہی ہے۔
بڑی بڑی کمپنی آپ تک یہ وجہ آنے سے روکتی ہے کیونکہ ان کا بزنس ٹھپ ہوجائے گا مگر ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔ اس لئے اپنی چھاتی کا دودھ بچوں کو پلائیں۔
پرفیومز کا استعمال:
جب آپ اپنی باڈی پر کوئی پرفیوم استعمال کرتے ہیں تب وہ کیمیکل آپ کی باڈی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اور یہ کینسر کاسبب بنتا ہے۔ اس لئے ڈائریکٹ نہیں بلکہ اپنے لباس پر پرفیوم لگا کر پہننا چاہئے۔
بریسٹ کینسر کی نشانی
سوال آتا ہے کہ آپ کو کیسے پتا چلتا ہے کہ کینسر ہے۔ اسے ابتدا میں پہچاننا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر یہ بڑھ جائے تو آپ کی جان جاسکتی ہے۔ ہارمونز کی تبدیلی کیو جہ سے آپ کے چھاتی میں غدود بنتے ہیں یا پھر آپ کے دونوں چھاتی کے سائز مختلف ہوتے ہیں۔ ان کے سائز میں اچانک گڑبڑ ہونا چھوٹا بڑا ہونا یا کسی قسم کی تبدیلی بریسٹ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے اس لئے فورا اس کا علاج کروانا چاہئے۔ بریسٹ کینسر سے بچنے کے لئے ضرووی ہے احتیاط تدابیر اختیار کی جائے۔