296

بے حسی

تحریر شئیر کریں

بے حسی
تحریر بنت احمد

ھم بےحسی کی کس
منزل پر ہیں اور مزید کس حد تک جائیں گے؟؟ کیا ھم اندر سے بلکل مردہ بےضمیر ،بے غیرت ہو چکے ہیں ۔کیا مرنے کا خیال بھی دل و دماغ سے نکل گیا ہے ۔کیا اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونے کا ڈر بلکل ختم ہوچکا ہے۔رکیں کوئ بھی رائے دینے سے پہلے ذرا کچھ اپنے حالات کا جائزہ لے لیا جائے۔
مجھ سمیت بہت سے لوگ اس خوش فہمی میں تھے کہ “فلسطین” کے حالات سے ھمارے ضمیر کچھ تو جاگ گئے ہوں گے ،کچھ تو دلوں کی سیاہی اشکوں کی صورت بہہ گئی ہوگی۔ کچھ تو دل چوٹ کھا کر نرم ہو گئے ہوں گے۔کچھ تو ھمیں ان مسلمان بہن ،بھائیوں اور بچوں کا سوچ کر شرم آئے گی کہ ھم یہود و نصاریٰ کے طریقے کو نہ اپنائیں جنھوں نے سفاکی ،درندگی،بربریت کی انتہا کردی ہے ۔انسانیت کے نام نہاد علمبردار ۔جو برسوں سے بے گناہ اور مظلوم مسلمانوں کے خون سے اپنے ھاتھ رنگ رہے ہیں مگر انکی پیاس نہیں بجھتی اور ھم مسلمان انہی کا تھوکا چاٹ کر کبھی “. نیو ایئر نائٹ” کبھی ” ویلنٹائن ڈے” کبھی “مدر ڈے” کبھی “فادرڈے” کبھی “ھیپی برتھ ڈے”کبھی “کرسمس ڈے” میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر ا ن زمینی خداوں کو خوش کرکے بڑا فخر محسوس کرتے ہیں اور
یہ بھول جاتے ہیں کہ اپر والے کی پکڑ آگئ تو اوندھے منہ زمین پر ہوں گے اور اس وقت یہ زمینی آقا بد مست ہاتھی کی طرح ھمیں روند رہے ہوں گے۔۔۔۔۔
کوئ حد ہے بےشرمی کی مجھ جیسے کچھ “سادہ” دل سمجھ رہے تھے کہ فلسطین کے کربناک اور درد ناک حالات جو چل رہے ہیں تین مہینے سے اور پوری دنیا اور سوشل میڈیا ان ظالموں کے کرتوت دکھا رہا ہے ۔اس پر بہت کچھ احتجاج بھی ہو رہے ہیں اور اسلامی ممالک میں بائیکاٹ بھی جاری ہے اور(اللہ کرے ھمیشہ کا بائیکاٹ ہو) بہت کچھ امدادی کام بھی جاری ہیں۔تو غالب گمان یہی تھا کہ اس سال ‘ نیو ایئر “کا بھی بائیکاٹ ہو گا( جو کہ مسلمان ہو نے کے ناطے تو ہونا ہی چاہیے) کیونکہ حالات کا اور وقت کا تقاضا بھی یہ ہی تھا۔مگر افسوس کہ “بارہ” سے پہلے ہی فائرنگ اور پٹاخے ،شور، شرابہ شروع ہو گیا اور رقص ابلیس شروع ہوگیا ۔ تو ھم اپنی خوش فہمی پر دنگ رہ گئے اور سوچنے لگے کہ۔کیا سب مردہ ہو گئے ہیں ۔ایسا نہیں کہ سب کا یہ ہی حال ہےکچھ ایمانی غیرت اور درد دل رکھنے والے لوگ ابھی موجود ہیں جو گڑ گڑا کر رب کے حضور سجدہ ریز ہیں ۔ اور جنکی گریہ و زاری نے اللہ تعالیٰ کے قہر کو روکا ہوا ہے ۔۔۔
ورنہ بحثیت مسلمان ھم مجموعی طور پر پستی کی انتہا پر پہنچ چکے ہیں۔کیا ھمارا ایمان سلامت ہے؟؟؟؟ یہ وہ
سوالیہ نشان ہے جو اس سال کے کیلنڈر کے ساتھ بار ،بار ذہن کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ ھم حکمرانوں کی بےحسی کا رونا روتے رہتے ہیں۔ اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھتے ۔کیا مجھ سے فائرنگ حکومت کروا رہی ہے؟؟ کیا نیو ایئر حکومت ڈنڈے کے زور پر منوارہی ہے؟؟ کیا مجھے اسلحہ خریدنے پر حکومت نے مجبور کیا۔۔۔؟ کس طرح اپنے کرتوتوں پہ پردہ ڈالنے کے لئے ھم دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں ۔کس ،کس بات کا
رونا روئیں ،کس سے گلہ کریں،کہاں جاکر فریاد کریں،کس کے آگے آنسو بہا کر دل کا بوجھ ہلکا ۔کریں۔۔۔۔
ایک طرف وہ بچے ہیں ہیں جو ملبہ کے ڈھیر پر قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔اور دوسری طرف سفید بالوں والے بوڑھے ہیں جو رقص و سرود کی محفلیں منعقد کر رہے ہیں ۔جبکہ سفید بالوں والے سے تو اللہ تعالیٰ بھی حیا کرتے ہیں ہیں مگر ھمیں اپنے بڑھاپے کا بھی کوئ لحاظ نہیں۔ کیا ایسی قوم کو زندہ رہنے کا حق ہے۔۔۔۔۔ ڈوب کے مر جانا چاہیے ۔۔۔۔۔
‘میں ڈر گیا خود کو مسلمان کہتے ہوئے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں