337

جذبات کو منظم کیجیے

تحریر شئیر کریں

جذبات کو منظم کیجیے مگر کیسے جانیے قلم کتاب پر

Lets Learn The Art of Emotional Management جذبات کو منظم کیجیے
’’اگر آپ کے جذبات آپ کے قابو میں نہیں، اگر آپ کو خود شناسی نہیں، اگر آپ پریشان کن جذبات کو منظم نہیں کرسکتے،۔ اگر آپ کے اندر شفقت نہیں، اگر آپ کے تعلقات استوار نہیں۔۔۔ تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ذہین ہیں، آپ زیادہ دُور نہیں چل سکیں گے!‘(ڈینیل گولمین)

جب انسان مختلف لوگوں کو دیکھتا اور اُن سے ملتا ہے تو اس سے اس کی قوتِ مشاہدہ بڑھتی ہے اور یوں اس کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب آدمی زمانہ طالب علمی سے نکل کر عملی زندگی میں قدم رکھتا ہے اور چند سال گزار تا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ کتاب کا علم تو بہت محدود ہے۔ اس سے نمبر تو اچھے آجاتے ہیں، لیکن زندگی کے مسائل و معاملات میں اس کا عمل دخل زیادہ نہیں ہے۔ زندگی گزارنے کیلئے کلاس روم کی مشقیں اور لیب کے تجربات سے کہیں زیادہ اہم حقیقی زندگی کے تجربات ہیں۔

  • ایک علم آدمی کے اپنے مشاہدے سے آتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک آدمی لمبے عرصے تک لوگوں کو پڑھاتا ہے تو وہ لوگوں کا مشاہدہ کرتا ہے۔ اسے پتا چلتا ہے کہ کس طرح کے لوگ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اور کس طرح کے ناکام ہوتے ہیں۔ یہ تمام علوم زندگی گزارنے میں معاون ہو تے ہیں۔ علم بڑھتا ہے تو انسانی ذہانت بھی بڑھتی ہے۔ دیکھا جائے تو ہم بچے کے اسکول میں داخلے سے لے کر مرتے دَم تک ذہانت بڑھانے کے طریقے جاننے اور انھیں اختیار کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔*

انسانی ذہانت: ایک پیچیدہ موضوع
ایک زمانہ تھا کہ ماہرین صرف دو قسم کی ذہنی کیفیت کی بات کرتے تھے: ذہین اور غبی۔ لیکن، سائنسی تحقیقات اور انسانی علوم نے آج یہ بات آشکار کی ہے کہ انسانی ذہانت کا موضوع اتنا سادہ نہیں جتنا کہ سمجھا جاتا رہا ہے۔
انیس سو تیراسی میں دنیا میں انسانی ذہانت کے حوالے سے ایک نئی تھیوری آئی جسے ’’کثیر جہتی ذہانت‘‘ یا ’’ملٹی پل انٹیلی جنس‘‘ (Multiple intelligence) کا نام دیا گیا۔ یہ تھیوری ہاورڈ گاڑدنر نے پیش کی جو ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسان میں نو طرح کی ذہانتیں پائی جاتی ہیں:


1 الفاظ کی ذہانت Linguistic Intelligence
2 اعداد یا ریاضی کی ذہانت Mathematical Intelligence
3 تصویر کی ذہانت Spatial Intelligence
4 جسمانی حرکات کی ذہانت Bodily-Kinesthetic Intelligence
5 موسیقی کی ذہانت Musical Intelligence
6 دوسرے افراد سے تعلق کی ذہانت Interpersonal Intelligence
7 اپنے آپ سے تعلق کی ذہانت Self Smart
8 فطرت کی ذہانت Naturalist Intelligence
9 فکر و فلسفہ کی ذہانت Existential Intelligence


انھوں نے پاگل بچوں پر بھی تحقیق کی اور بتایا کہ دنیا اگرچہ انھیں پاگل کہتی ہے، لیکن ان میں کئی طرح کی ذہانتیں پائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک پاگل شخص ہے مگر وہ گانا بہت اچھا گا لیتا ہے۔ یہ ذہانت کی ایک قسم ہے جس میں وہ اپنی آواز کے پیچ و خم کو بہت اچھے طریقے سے تبدیل کرلیتا ہے۔


اس تھیوری سے پہلے ایک ہی تھیوری چلی آ رہی تھی کہ ذہانت صرف یادداشت یا آئی کیو کا نام ہے۔آئی کیو جانچنے کیلئے فرد کی عمر پوچھی جاتی ہے۔ اگر عمر بائیس برس ہے تو اس کے کچھ ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ پھر اس سے جو رزلٹ بنتا ہے، اس سے پتا چلتا ہے کہ اس کے ذہن کی عمر اس کی جسمانی عمر سے زیادہ یا کم ہے۔

جذباتی ذہانت


انیس سو چھیانوے میں یونیورسٹی آف میساچوسٹس کے ڈینیل گولمین نے ایک قدم آگے بڑھ کر ذہانت کے بارے میں ایک اور تھیوری پیش کی اور بتایا کہ انسان کی کامیابی اور ناکامی کا بہ راہِ راست تعلق اس کی جذباتی ذہانت (Emotional Intelliegence) سے ہے۔ گزشتہ تیس دہائیوں میں کامیابی کے موضوع پر جتنی تحقیق کی گئی ہے، ا س کے مطابق کسی فرد کی کا میابی میں آئی کیو کا کردار صرف پندرہ سے بیس فیصد ہوتاہے جبکہ اسی سے پچاسی فیصد کا انحصار آدمی کی جذباتی ذہانت پر ہوتاہے۔ کیوں کہ انسان جو کچھ عمل کرتا ہے، اس کا انحصار اس کی اُس وقت کی جذباتی کیفیت پر ہوتا ہے یعنی وہ کیسا محسوس کررہا ہے۔


جذباتی ذہانت کا علم ہمیں بتاتاہے کہ جذبات 27 قسم کے ہوتے ہیں۔ ان ستائیس جذبات میں دو بہت اہم ہیں۔ غصہ اور محبت۔ ایک شخص میں اگر 26 جذبات ہوں، لیکن غصہ نہ ہوتو اس کی شخصیت متاثر ہونا شروع ہوجائے گی۔
جذبات زندگی کا ایندھن ہوتے ہیں۔ جو آدمی جذباتی طور پر ذہین نہیں، وہ ترقی نہیں کرسکتا۔ وہ خطرے میں ہے اوراس سے بھی زیادہ خطرے میں وہ ہے جو جذبات کو دباتا ہے۔ ہمیں یہی سکھایا جاتا ہے کہ اپنے جذبات کو کنٹرول کرو۔ یہ بات غلط ہے۔ صحیح یہ ہے کہ جذبات کو دبایا نہ جائے، بلکہ انھیں منظم یا مینج کیا جائے۔ جذبات کو دبانے سے نقصان ہوتا ہے۔ مثا ل کے طور پر، اگر کسی کو دفتر میں ڈانٹ پڑنے پر غصہ آ گیا، مگر اُس نے اپنے غصے کو دبالیا تو وہ غصہ کہیں اور نکلے گا۔ وہ یہ غصہ اپنے گھر والوں پر نکالے گا یا اپنی صحت پر۔

محبت اور غصہ


نپولین ہل نے اٹھائیس بر س تحقیق کے بعد ایک کتاب لکھی، Think and Grow Rich۔
اس کتاب میں وہ کہتا ہے کہ ’’کہ میں نے ترقی یافتہ لوگوں کی زندگیاں کنگھالنے کے بعد یہ جانا کہ محبت وہ جزبہ ہے جو سب نیں۔مشرک ہے‘‘ محبت واحد جذبہ ہے جو انسان کو انسانیت کی معراج پر لے جاتا ہے۔ یہ واحد جذبہ ہے جو انسان کو فوکس کرنا سکھاتا ہے۔ یہ اتنا طاقت وَر جذبہ ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ پھانسی کو قبول کرلیتے ہیں۔ دنیا میں بڑے بادشاہ اسی جذبے کی وجہ سے فقیر ہوئے۔ امیر لوگوں نے اپنی جاگیر یں اس کے پیچھے لٹا د یں۔ کسی نے آئنسٹائن سے پوچھا کہ آپ نے ’’نظریہ اضافیت‘‘ پیش کیا ہے۔ *ا

جاری ہے۔۔جذبات کو منظم کیجیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں