خود کو فتح کریں
ہم سمجھتے ہیں کہ دوسروں کو سمجھانا سب سے مشکل کام ہے
میں کہتی ہوں کو خود کو فتح کرنا سب سے مشکل ہے.
جب صبح بستر سے نکلنے کا دل نہ ہو اور دل سونے کی سو دلیلیں پیش کر رہا ہو تو اس وقت خود کو سمجھانا نفس کی ہر خواہش کو پیچھے ڈال کر اللہ کے سامنے حاضر ہونا یہ ہے خود کو فتح کرنا.
جب نماز میں فرائض کی ادائیگی کے بعد سنت پڑھنے کے وقت سستی آۓ اس وقت سنت ادا کرنا یہ ہے خود کو فتح کرنا.
جب اپنی بہترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہوئے دل میں تنگی آنا مگر سب خواہشات کو دبا کر اپنی محبوب چیز راہ خدا میں قربان کر دینا یہ ہے خود کو فتح کرنا.
جب اپنے بچے اور پڑوسی کے بچے میں فرق نہ کرنا دونوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا یہ ہے خود کو فتح کرنا.
جب دوسروں پر تنقید کا عیب جوئی کا بہترین موقع ہو اور دل غیبت کے لیے مچل رہاہو تو اس وقت خود کو قابو میں رکھنا یہ ہے خود کو فتح کرنا.
جب برائی اور بے حیائی صرف ایک کلک کے فاصلے پر ہو اس وقت اللہ کی معیت کا احساس غالب رہنا یہ ہے خود کو فتح کرنا
✍🏻ام تیمیہ
ذبردست لکھا ہوا ہے اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا بہترین طریقہ کار
جب عنوان پڑھا کہ خود کو فتح کریں یوں لگا کیا کرنا ہوگا جب پڑھا تو شاندار لگا شکریہ