دانت انسانی شخصیت کا ایک جاذب نظر حصہ ہے تو وہی ہمارہ عمومی صحت کا دارومدار بھی بڑی حد تک صحت مند دانتوں پر ہے۔پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں دانتوں کے مسائل کثرت سے پاۓ جاتے ہیں۔کیونکہ ہمارے ہاں تعلیم اور شعور کی کمی سے لوگ دانتوں کی مناسب صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔جس کی وجہ سے دانتوں کی بیماریاں جنم لیتیں ہیں۔جو دیگر بیماریوں کا سبب بنتیں ہیں۔زیر نظر آرٹیکل میں ان مسائل پر بات کی جاۓ گی جو دانتوں کی بیماریوں سے پیدا ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
معدے کے مسائل
منہ کی گندگی سے جراثیم معدے میں چلے جاتے ہیں جو معدے کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔کھانا مناسب طریقے سے نا چبایا جاۓ تو یہ کام معدے کو کرنا پڑتا ہے۔لہزا کھانا چبا چبا کر کھانا بھی مسائل کا ایک حل ہے
ڈاکٹر کلثوم عقیل ڈینٹسٹ ہیں اور ڈینٹل ہسپتال لاہور میں اپنے فرآئض انجام دے رپی ہیں۔اپنی ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کم ازکم اپنے دانتوں کو پلیٹ جتنی اہمیت ضرور دینی چاہیے۔پلیٹ کو ہم کھانے سے پہلے بھی صاف کرتے ہیں اور بعد میؔں بھی۔دانتوں کو بھی کھانے سے پہلے اور بعد میں صاف کیا جانا چاہیے۔اسلام دین فطرت ہے اس نے صفائی کے معاملات خصوصا دانتوں پہ بھی بہت توجہ دی ہے۔ہر کھانے کے بعد کلی کرنا اور ہر نماز سے پہلے مسواک کرنا اللہ کی خوشنودی کا سبب ہے وہاں اس سے منہ اور دانتوں کی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔کتنی بڑی سعادت اس شخص کے لیے کو ہر نماز سے پہلے مسواک کرتا ہے اسےمرتے وقت کلمہ نصیب ہو گا۔صحابہ کہتے ہیں کہ ہمیں آپ ﷺ نے مسواک کی اتنی تاکید کی کہ ہمیں لگا کہ ہمارے دانت گھس جائیں گے۔
۔۔۔۔
دل کی بیماریاں
۔۔۔۔
دانتوں کی مناسب صفائی نا کرنا دل کی بیماری کی طرف لے جاتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دن دو بار دانتوں کی مناسب صفائی نہیں کرتے ان میں دل کے امراض کا خدشہ ستر فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اصل میں صفائی نا ہونے سے مسوڑھوں میں سوجن پیدا کرنے والا بیکٹریا خون میں شامل ہو کر ویدوں کو بلاک کرنے کا سبب بنتے ہیں جس سے ہارٹ اٹیک واقع ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
شوگر کا مرض
۔۔۔
شوگر کی بیماری سب سے پہلےبدانتوں کو متاثر کرتی ہے۔بعض اوقات دانتوں کے مسائل سے پتہ چلتا ہے کہ فلاں بندے کو شوگر ہے جبھی دانتوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔شوگر میں مبتلا افراد کو دانتوں کا نا صرف باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے رہنا چاہیے بلکہ دانتوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔دن میں دو بار دانت صاف اور دو بار ہی نمک کے غرارے کرنے سے بہت فائدہ ہوتا۔دانتوں اور مسوڑھوں کے زخم اگر ایک بار ہو جائیں تو ٹھیک ہونے کے کے بعد دوبارہ ہو سکتے ہیں۔شوگر کنٹرول اور دانتوں کی صفائی اس کا واحد علاج ہے۔شوگر کے مریض کے منہ میں لعاب کم بنتا ہے جس سے منہ خشک رہتا ہے جو دیگر مسائل کا سب بنتا ہے۔
غرض دانت انسانی صحت کا اہک لازم حصہ ہے ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔اور ایسی تمام چیزیں نپیں کھانی چسہیے جو دانتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔