زندگی
تحریر: اقصی اعجاز
میرے خیال میں زندگی ایک سفر ہے جس کی ہزارہا منزلیں ہیں جس کو آخری منزل موت تک ہر انسان نے طے کرنا ہے ان منزلوں کے راستے کا تعین انسان خود کرتا ہے یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیار کرتا ہے منزل کوئی بھی ہو راستے ہمیشہ دو ہوتے ہیں اچھا یا برا ۔
ہمیں صحیح راستے کی پہچان خود کرنی ہے برے راستے شروع شروع میں ہمیشہ آسان لگتے ہیں بہت سے لوگ وہاں سے گزر چکے ہوتے ہیں اس لیے وہ صاف دکھائی دیتے ہیں جبکہ اچھا راستہ بہت کم لوگوں کو نظر آتا ہے کیوں کہ اس میں مشکلات آتی ہیں۔زندگی کا یہ سفر ہم اکیلے کبھی بھی طے نہیں کر سکتے انسان نے منزل تک تو پہنچ جانا ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ ٹھہرنا بھی چاہے تو زندگی کا سفر نہیں رکتا اپنی دھیمی رفتار سے چلتا رہتا ہے اور ایک دن آخری آرام گاہ قبر تک پہنچ جاتا ہے
مگر اس منزل کی راہوں میں ملنے والے لوگ مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور اصل میں زندگی کے سفر میں یہی ہمارا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے۔یہ لوگ ہمارے احساسات جذبات خیالات کا پل پل ٹیسٹ لیتے ہیں کبھی جینے کو آسان کر دیتے ہیں اور کبھی راہوں کو کٹھن بنا دیتے ہیں ہمیں جینے کے بہت سے سبق دیتے ہیں ہم ان لوگوں کے ساتھ رشتوں کے ڈور میں بندھ جاتے ہیں اور پھر تا عمر اسی ڈور کو بچانے میں لگے رہتے ہیں جو کبھی کمزور کبھی مضبوط ہونے لگتی ہے جب کہ ہمیں یہ بات جان لینی چاہیے ہم سب کو ایک ساتھ خوش نہیں رکھ سکتے اس سفر کو طے کرنے کے لیے ہمیں لوگوں کے ساتھ ڈیل کرنے کا طریقہ آنا چاہیے اور کچھ اصول بنا لینے چاہیے تاکہ زندگی کا یہ سفر سہانا گزر سکے
زندگی ایک ہی دفعہ ملتی ہے اور اس کو اتنا شاندار اور بہترین گزارنا چاہیے کہ آنے والی نسل آپ کی مثال دے اور آپ کی طرح جینے کی تمنا کرے۔
میں نے بھی اپنی زندگی میں کچھ اصول بنائے ہیں
★ کسی سے امید نہیں لگانی چاہیے امید ٹوٹ کر آپ کو مایوسی کے دوراہے پر کھڑا کر دیتی ہے۔
★ اپنے خیالات کو مثبت رکھ کر اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا چاہیے یہ آپ کو ہمیشہ شرمندگی سے بچا لیں گے۔
★ لوگوں کے ساتھ اپنا سفر بہترین بنانے کے لئے ان کو جینے دینا چاہیے ان کی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔
★ آپ اپنے ہمسفر کے ساتھ وہی سلوک رکھیں جو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ رکھا جائے۔
شکریہ۔