484

قرآن کے تیرھویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے تیرھویں پارے کے نکات ملاحظ کیجیے

Parah # 13
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

اہم نكات پاره#13

  • موضوعات:*

1- حضرت يوسف علیہ السلام اقتدار سنبھالتے ہیں ، برادران يوسف علیہ وسلم كى پہلى حاضری
2- اللہ پاک کی تدبیر
3- كردار يوسف علیہ السلام
4- رسولوں کے بارے میں ﷲ تعالیٰ كى سنت
5- ﷲ تعالیٰ كا ہر نظام حق پر مبنى ہے ، ﷲ ہى كى ذات حق ہے
6- مومنوں اور کافروں میں فرق صفات،مزاج اور انجام كا ہے
7- رسول بھیجنے كا مقصد ، اہل شرک اور اہل تقوى ، اعتراضات كا جواب
8- اسلام اور جاہليت كا تاريخى معركہ ، قيامت كا ہولناک نظاره

اس پارے کا آغاز حضرت یوسف علیہ السلام کے اظہار حق پر ہوتا ہے کہ
نفس تو برائی کا حکم دیتا ہے۔
نفس کی برائی سے بچنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دعائیں سکھائی ہیں۔۔

حضرت یوسف علیہ السلام کو اقتدار ملنا
اسلام میں عہدے نہیں ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اور ذمہ داریاں اسے نہیں دی جاتی جو خود مانگے بلکہ اس کو دی جاتی ہیں جو اس کا اہل ہو۔۔

برادران یوسف کا مصر آنا اور غلہ خریدنا
یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کی مہمان نوازی کی اور انھیں اگلی بار بنیامین کو ساتھ لانے کا کہا۔

حضرت یعقوب کی نصیحت
انھوں نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ ایک دروازے سے داخل نہ ہونا کیونکہ جب گیارہ خوبصورت اور نوجوان ایک ہی دروازے سے گزریں گے تو نظر نہ لگ جائے۔

بنیامین کو روکنے کے لیے حضرت یوسف کی تدبیر
حضرت یوسف نے بنیامین کو اپنے پاس روک لیا اور اپنی قمیض دی کہ یہ اپنے باپ کے چہرے پر لگانا اس سے ان کی بینائی لوٹ آئے گی۔۔

حضرت یوسف کے خواب کی تعبیر
تمام بھائیوں اور ماں باپ کا حضرت یوسف کو سجدہ کرنا تعظیم کی وجہ سے تھا عبادت کی وجہ سے نہیں۔۔اب سجدہ تعظیمی حرام ہے۔۔

حضرت یوسف کا دعا کرنا
حضرت یوسف نے اقتدار ملنے کے بعد اس خوشی کے موقع پر ﷲ تعالیٰ سے دعا میں دین اسلام پر ثابت قدمی اور نیک لوگوں کا ساتھ مانگا

سورۃ الرعد

ﷲ تعالیٰٰ کا ہر نظام برحق ہے۔۔
کتاب مجید ، کائنات کے نظام ، آخرت، نبی صلی اللہ علیہ وسلم برحق ہیں ۔

جو دوبارہ ذندگی پر یقین نہیں رکھتے وہ اپنے رب سے کفر کرتے ہیں۔
ﷲ تعالیٰٰ العلیم ہے
غیب کا علم صرف ﷲ تعالیٰ کے پاس ہے۔۔ نفع و نقصان کا مالک صرف ﷲ ہے۔۔ جو لوگ غیر اللہ کو پکارتے ہیں وہ ﷲ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے۔

مومنوں اور کافروں میں فرق
مومن حق کو قبول کرتے ہیں اور ﷲ نے ان کے لیے جنت کا خاکہ کھینچا ہے۔۔
کافروں کو ﷲ کی ذات پر یقین نہیں وہ حق کو قبول نہیں کرتے اور ان کے لیے ﷲ تعالیٰ نے جہنم کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔۔

سورۃ ابراہیم

موسیٰ علیہ السلام کے واقعات کا ذکر
رسول انسانوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتے ہیں۔
تمام رسولوں کی دعوت ایک تھی۔
اگر تم شکر ادا کرو گے تو تمہیں ذیادہ دیا جائے گا۔
رسول عام لوگوں کی طرح ہی ہوتے ہیں، مگر ﷲ جسے نوازتا ہے۔
معجزہ لانا رسولوں کے اختیار میں نہیں، الله کے اختیار میں ہے۔

حضرت ابراہیم کی دعا
1۔اے پروردگار اس شہر کو امن کا شہر بنادے۔
2۔ مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا۔
3۔ انھیں کھانے کو پھل دے تاکہ شکر گزار بنیں
4- مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا۔
5۔ مجھے اور میرے والدین اور سب ایمان والوں کو اس دن معاف کر دینا جب حساب قائم ہوگا۔
6- میری دعا قبول فرما.

قیامت کا منظر
آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔
لوگ سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے۔
نظریں اوپر جمی ہوں گی۔
دل اڑے جاتے ہوں گے۔
اس روز مجرموں کو دیکھو گے، زنجیروں میں ہاتھ پاؤں جکڑے ہوں گے تارکول کے لباس پہنے ہوں گے، آگ کے شعلے ان کے چہروں پر چھارہے ہوں گے۔

مقصد زندگى:

1- احسان كی روش اختيار كرنا ، اپنى پریشانی اور غم كا شکوہ ﷲ تعالیٰ سے كرنا
2- ﷲ سے دعائیں كرنا ، لوگوں كو دعوت دينا ، ﷲ كى صفات پر غوروفكر كرنا
3- رب كى رضا کے ليے كام كرنا ، ﷲ تعالیٰ كى طرف رجوع كرنا
4- ﷲ تعالیٰ كا خوف ركهنا ، کلمہ طیبہ كو قبول كرنا ، نماز قائم كرنا
5- رسولوں كى پيروى كرنا

ہم كيا کریں؟

1- اپنى زندگى كو اندھیروں سے بچانے کے ليۓ قرآن حکیم سے سچا تعلق قائم كرنا ہے
2- ايمان والوں کے ساتھ اخوت و محبت كا تعلق قائم كرنا ہے اور ان کے ساتھ مل كر دين كى تبليغ و اشاعت كا كام كرنا ہے تاکہ امن كا یہ پيغام عام ہو جاۓ
3- احسان جتلانے اور تکلیف دینے سے خود كو بچانا تاکہ صدقہ ضائع نہ ہو جاۓ
( ان شاء ﷲ)

قرآن کے تیرھویں پارے کے نکات پڑھنے کے بعد ان کو یاد کیجیے۔اور اپنے عمل میں لائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں