436

قرآن کے پانچویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

Parah # 5
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

قرآن کے پانچویں پارے کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

موضوعات:


1- خاندانى زندگى كى تنظيم
2- عقلى اور جسمانى نجاست كو دور کرنے كى وضاحت
3- امت مسلمہ کے فرائض
4- اللہ تعالى ہى سب كى تربيت کرنے والا ہے
5- معاشرتى عدل كى تربيت
6- عورتوں کے حقوق اور خاندانى نظام

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ایک برابر پیدا نہیں کیا
وہ رنگ میں ، عقل ، شعور قابلیت اور صلاحیت میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے حسد کرنے سے منع کیا ہے۔۔۔
مگر نیک اعمال کرنے کے مردوں اور عورتوں کو equal chances ملیں ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ کے لیے خلوص معنی رکھتا ہے gender نہیں۔۔۔

اللہ تعالیٰ نے مرد کو قوام بنایا ہے
کیونکہ family system کی اور معاش کی ذمہ داریاں اس پر ہوتی ہیں۔۔
نیک عورتوں کی خصوصیات ہیں کہ وہ اپنے اپنے شوہر کی مطیع ہوتی ہیں اور اسکے مال کی حفاظت کرتی ہیں۔۔۔
آج ساری دنیا لگی ہوئی ہے کہ عورت اپنے شوہر کی مطیع نہ رہے۔۔
نیک عورت اپنی ذات کو کسی کی نظروں کا شکار نہیں ہونے دیتی

مقصد زندگى


1- صالحين کے طریقوں كى پيروى كرنا
2- اللہ تعالى سے اس كا فضل مانگتے رہنا
3- اللہ تعالى سے ڈرتے ہوۓ اپنے خاندان اور معاشرتی تعلقات كى اصلاح كرنا
4- اللہ تعالى كى كتاب كو دل سے مانتے رہنا
5- لوگوں کے درميان حق اور انصاف کے ساتھ فیصلے كرنا
6- آخرت کے ليے دنيا كو فروخت كرنا
7- اللہ تعالى كى راه میں جان و مال سے جہاد كرنا
8- اللہ تعالى كا دامن تهام كر اپنے دين كو اللہ تعالى کے ليے خالص كرنا

کیا ہے کامیابی کا میعار؟؟


ملت ابراہیم کی پیروی کرنا جو یکسو مسلمان تھے۔۔۔

ایمان
زبان کے ایمان اور عمل کے ایمان میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔۔
آج ہم زبان سے تو ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔۔۔
کیا ہم واقعی ایمان والے ہیں؟
اپنا جائزہ ضرور لیں!!!!

ہم كيا کریں؟


1- اللہ تعالى اور اس کے رسول صلى اللہ عليه وسلم كى اطاعت كرنى ہے
2- ہر كام کرتے ہوۓ آخرت كى جزا كو پيش نظر ركهنا ہے
3- حق اور ناحق کے فرق كو ہمیشہ ملحوظ خاطر ركهنا ہے
4- دنيا كى حقیقت پر غور كرنى ہے کے آخرت ہى بہتر اور باقى رہنے والى ہے
5- اپنے قلب و ذہہن كو اللہ تعالى كى تقدير پر راضى ركهنا ہے
6- برائى کے خلاف اپنے نفس اور معاشرے میں مسلسل جہاد جارى ركهنا ہے

اللہ تعالیٰ نے چھپی دوستیوں سے منع کیا ہے
آج ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں ہیں جہاں چھپی دوستیوں کے مواقع بہت زیادہ ہیں اور آج یہ دوستیاں چھپی ہوئی بھی نہیں۔۔ Social media کے ذریعے کس قدر آسان ہو گیا ہے رابطے کرنا-
کافروں سے دوستی سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔۔۔
اللہ تعالیٰ جس سے نفرت کرتے ہیں ہم نے بھی ان سے نفرت کرنی ہے دوستی نہیں۔۔۔
اپنى دوستيوں كا جائزه لينا ہے إسلام كى بنياد پر تعلقات قائم کرنے ہیں-

قرآن کا پڑھنا پڑھاناا باعث سعادت ہے۔قرآن کے پانچویں پارے کے اہم نکات پہ غور کیجیے کہ اس میں اللہ آپ سے کیا کہنا چاہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں