429

مذہبی جماعتوں کو احتجاج کرنا سیکھنا ہوگا

تحریر شئیر کریں

مذہبی جماعتوں کو احتجاج کرنا سیکھنا ہوگا۔جانیے قلم کتاب پر

پاکستان میں احتجاج کے نام پر جو غل غپاڑہ اور فساد برپا ہوتا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھہا نہیں ہے۔جلاؤ گھیراو والےاحتجاج میں سب سے زیادہ نقصان عام عوام کا ہوتا ہے۔جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

ہم مسلمان اپنی پسند قوم ہیں۔امن اور سلامتی کے داعی۔مگر افسوس کے آج کے مسلمانوں کو احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے کام لینا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں مذہبی جماعتوں اور حکومت دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔جب تحریک لبیک کے سرراہ کو پکڑا ہے تو ان سے مذاکرات کرے تاکہ وہ سڑکوں پہ عوام کا جینا دو بھر نا کریں۔ہم سب ختم نبوت پہ ایمان رکھتے۔۔ مگر لوگوں کا راستہ روکنا وہ بھی رمضان مبارک میں کہاں کا انصاف ہے۔

مہذب دنیا اپنا احتجاج کیسے ریکارڈ کرواتی ہے۔پر امن احتجاج کس چڑیا کا نام ہے۔عوام الناس خصوصا مذہبی جماعتوں کو سکھانا ہوگا۔جب تک انتہا پسندی ہمارے رویوں میں موجود ہے۔ہم دنیا کو اپنے عمل سے بتاتے رہیں گے کہ ہم کم فہم اور پرتشدد لوگ ہیں۔جو جلاو گھیراو کی سیاست پہ یقین رکھتے ہیں۔تحریک لبیک کو سیکھنا چاہیے کہ رمضان المبارک میں راستے بند کرکے کس کو تنگ کیا جا رہا ہے۔آج مجھھ چونگی امرسدھو سے لاہور ہوٹل جانا پڑا۔۔۔گرمی میں اندرون شہر سے جس طرح خوار ہوکر روزے کے ساتھ تین بجے گھر پہنچی یہ میں جانتی ہوں۔راستے میں لوگوں کو ٹریفک میں ہھنسے راستہ تلاش کرتے دیکھا ،اور سوچا آج عوام الناس کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلائی جاۓ جو ہمیں دنیا میں بدنام کر رہا۔جس کی وجہ سے ہم ابھی تک مہذب دنیا سے پیچھے ہیں۔مذہبی جماعتوں کے لیڈرز کو اپنے کارکنوں کو اپنی روش بدلنا ہوگی۔اور پرامن احجاج سیکھنا ہوگا ۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ مذہبی لوگوں کو برا بھلا کہنےبسے پہلے یہ دیکھیں کہ یہ لوگ کہاں سے آتے ہیں؟یہ بھی ہمارے معاشرے کے لوگ ہیں۔اسی ماحول میں پلے بڑھے۔۔۔ انتہاپسندی پر مبنی رویہ ایک دن میں پیدا نہیں ہوتا۔اس میں وقت لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صبر اور برداشت

ہمیں بحثیت قوم عدم برداشت کے کلچر سے نکل کر برداشت کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔جب تک قوت برداشت اور متانت ہماری شخصیتوں میں نہیں آۓ گی ہم کبھی معتدل انسان نہیں بن سکتے۔اس کے لیے دین اور دنیا کی تعلیم حاصل کر کے اسے اپنے عمل میں لانا ہوگا۔اللہ مجھے اور آپ سب کو برداشت کی توفیق دے اور ایسا کلچر پیدا کرنے کی جو میانہ روی اور برداشت پر مبنی ہو۔رمضان المبارک کا ایک بڑا مقصد قوت برداشت اور بردباری سکھانا ہے جب روزہ رکھ کر آپ لوگوں کو جو سراسر بے قصور ہیں ان پر زندگی تنگ کرے گے تو آپ خود ہی بتائیں کہ اس رویہ سے تحفظ ختم نبوت جیسے عظیم مشن کو کتنا فائدہ اور کتنانقصان ہوگا؟

مذہبی جماعتوں کو احتجاج کرنا سیکھنا ہوگا۔لیڈرز کو خود بھی میانہ روی کی تعلیم سیکھنی اور سکھانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں