مسکان کے نام
از قلم ساجدہ سحر
السلام علیکم
سوشل میڈیا پر آجکل ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو کہ دیکھتے دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے الحمدللہ میری ایک مسلم بہن نے سیدہ فاطمۃ الزاھرہ کی چادر تطہیر کے صدقے میں اللہ نبی اور قرآن اور دین اسلام پر قائم ہوکر برقعہ حجاب پردے کو قائم رکھنے کے لیے ہندوؤں کے نوجوان لڑکوں کا اکیلے سامنا کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ
نہ ہم اسلام کو چھوڑ سکتے ہیں
نہ ہی اللہ اور نبی کے احکام کو چھوڑ سکتے ہیں
اور نہ ہی ہم خود کو بے پردہ کرسکتے ہیں
چاہے آپ جو بھی پابندی لگا دیں
جن کے دلوں میں اللہ اور نبی کی محبت سچی اور پکی ہوتی ہے وہ مسلم عورت خود کو بے پردہ نہیں کر سکتی اور نہ ہی وہ کسی سے اس معاملے میں ڈرنے والی ہیں۔
اور میں سلام پیش کرنا چاہتی ہوں اسلام کے اس مسلم گھرانے کی بیٹی کو جس نے نعرہ حق بلند کیا۔۔۔
میں قربان اپنے دین اسلام پر جس نے عورت کو پردہ عطا فرمایا۔۔۔
: مسکان کے نام