ملالہ یوسف زئی کی تصویر میجر عزیز بھٹی شہید کے ساتھ کیوں لگائی گئ؟جانیے قلم کتاب پر
ملا لہ یوسف زئی ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہے۔اس بار۔بھی معاملہ گھبیر دکھائی دے رہا ہے۔ہوا کچھ یوں ہے کہ غیر ملکی پبلشر نے ساتویں جماعت کی سلیبس کی کتاب میں میجر عزیز بھٹی شہید کی تصویر کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر شائع کر دی ہے۔جس پر پاکستان میں کافی غم وغصہ سامنے آ رہا ہے۔
ملالہ یوسف زئی کی تصویر میجر عزیز بھٹی کے ساتھ کیوں لگائی گئ ہے؟اس پہ تحقیقات جاری ہیں۔مگر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے اردو بازار میں چھاپہ مار کر تمام کاپیاں قبضے میں لے لی گئ ہیں۔
اچھے مستقبل کے لیے کیرئیر کونسلنگ کیوں ضروری ہے؟
ملالہ یوسف زئی جو اس سے قبل شادی جیسے سنجیدہ معاملے پر اپنا غیر سنجیدہ اور معیوب بیان دے کر کافی بدنام ہو چکی ہیں۔ایک بار پھر غیر ملکی پبلشر کی تصویر والے معاملے پر زبان زد عام ہے۔تصویر میں قائد اعظم علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیات کے درمیان ملالہ کا موجود ہونا یقینا اچھا نہیں ہے۔ٹاٹ میں۔پیوند کب اچھا لگا ہے اور پیوند بھی داغ دار
ملالہ یوسف زئی جو کچھ بھی ہیں مگر مجھے اس بچی پر ترس آتا ہے کہ اس کے وارثوں نے کیسے اس بچی کو مہرہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔اس مہرے کو۔غیر۔ملکی ایجنڈے کے مطابق جب چاہے پیش کر دیا جاتا ہے۔