304

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خودکشی اہم سبق

تحریر شئیر کریں

آج مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کر لی جو کہ ایک شاکنگ نیوز تھی ،خودکشی وہ بھی ایک ٹاپ کے دینی گھرانے کے فرزند کی یقینا ایک لرزا دینے والا سانحہ ہے کیونکہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھا جاتا اس لئے مریض اس سٹیج پر جا پہنچتا ہے جو خودکشی تک لے جاتی ہے۔یہ آخری سٹیج ہے جس میں انسان کا دماغ اس کے کنٹرول کی بجائے الٹا اسے کنٹرول کرنا شروع کر دیتا ہے۔اگر مریض کو بروقت سائیکالوجسٹ کے پاس لے جایا جائے تو وہ بچ سکتا ہے ۔

کہا یہ جارہا ہے کہ مولانا کے بیٹے عاصم جمیل کی پسند کی شادی ہوئی تھی جو ختم ہو گئ ،اس بات کا ان کے دماغ پر شدید اثر ہوا اوروہ ڈپریشن میں چلے گئے ،جس کا نتیجہ خودکشی کی صورت میں سامنے آ یا ہے،
مولانا طارق جمیل جیسے علمی ادبی گھرانوں میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا ایک لحاظ سے ایک اہم سبق بھی ہے کہ جولوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں مانتے ،ان کو مان لینا چاہیے کہ یہ قابل علاج بیماری ہے اور موذی بیماری ہے جس کا حل سائیکالوجسٹ کے پاس جا کر مناسب علاج کروانا ہے۔ابتدائی سٹیج میں ساءیکالوجسٹ کی باتوں سے ہی مریض ٹھیک ہو جاتا ہے جبکہ شدید صورت میں میڈکیشن بھی دی جاتی ہیں۔
ایک اور غلط فہمی کا ازالہ بھی ہونا چاہیئے کہ دین دار لوگوں کو ڈپریشن نہیں ہوتا نا ہی وہ خودکشی کرتے ہیں۔ڈپریشن کسی بھی طرح کے لوگوں کو ہو جاتا ہے چاہے وہ دین دار ہو یا بے دین،ہاں یہ ممکن ہے کہ صبح و شام کے اذکار اور دعاوں وغیرہ کے اہتمام سے ڈپریشن پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے

نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی حدیث کہ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا رزق بڑھے ،عمر دراز ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ رشتے داروں سے حسن سلوک کریں”آج جدید دنیا یہ کہتی نظر آتی ہے کہ جو لوگ سوشل ہوتے ہیں ان کو ڈپریشن کم ہوتا ہے ان لوگوں کی نسبت جو سوشل نہیں ہوتے،انسان معاشرتی حیوان ہے وہ اکیلا نہیں رہ سکتا یہ اس کی جبلت میں ہے۔لہذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ڈپریشن سے دور رہیں تو رشتے داروں سے بنا کر رکھیں۔اور اگر ڈپریشن ہو جائے تو پھر اسے بیماری سمجھ جر اس کا علاج کروائیں،گہرے سانس کی مشقیں ایکسرسائز اور کونسلنگ سے ایک ماہ میں معمولی نوعیت کا ڈپریشن بھاگ جاتا ہے۔
مولانا کے بیٹے کی خودکشی پر قلم کتاب مولانا اور ان کے گھرانے کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ ان کو صبرجمیل عطا فرمائے،اور ان کا گھرانہ اس لحاظ سے بھی تعریف کا مستحق ہے کہ انھوں نے اصل حقائق کو چھپایا نہیں بلکہ لوگوں کے سامنے عیاں کیا ،اگر چھپاتے تو مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خودکشی اہم سبق حاصل ہوا ہے شاید وہ نا ہوتا،اللہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو اس موذی مرض سے بچائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں