493

نئے سال کی پلاننگز کیوں اور کیسے؟

تحریر شئیر کریں

نئے سال کی پلاننگز کیوں اور کیسے کریں؟جانیئے قلم کتاب پر

نیا سال شروع ہوچکا ہے لوگ اس حوالے سے پلاننگ میں مصروف ہیں احتساب جاری ہے کیا کھویا کیا پایا؟کیوں کھویا ؟کونسے لوگ جدا ہوئے؟نفع نقصان کی شرح کتنی رہی؟مزید خسارے سے بچنے کے لیے کونسی تدابیر اختیار کی جائیں وغیر وغیرہ


اس حوالے سے کچھ اہم نکات جو نیو ائیر ریزولیوشن میں معاون ہوسکتے ہیں
پاکستان میں ساٹھ فیصد نوجوان پائے جاتے ہیں،آج کی تحریر کا موضوع بھی نوجوان ہی ہیں، آج کی نوجوان نسل کا بڑا مسئلہ محبت ہے،کچھ ناکام ہو چکے ہیں اور اس کو روگ بنا کر بیٹھے ہیں اورچ کچھ حرام تعلق میں جکڑ چکے ہیں برا سمجھتے ہیں مگر نکل نہیں پا رہے ۔ان کو سب سے پہلے کیا کرنا چاہیئے؟
اس حوالے سے آپ کی مشن سٹیٹمنٹ یہ ہونی چاہیے کہ مجھے ایک بامقصد زندگی گزارنی ہے جس کی پہلی ترجیح نماز ہے جو کہ ٹاپ آف دا لسٹ پر ہے۔


آپ کے لیئے نمونہ کون لوگ ہوں گے؟


،ریفیرینسز پوائنٹس کون سے ہوں گے؟یعنی آپ کے استاد مینٹور کون ہوگے؟اس حوالے سے کلیر ہونا پڑے گا نہیں تو آپ کنفیوز ہو جائیں گے۔اگر کوئی کہتا بل گیٹس جیسا بنوں گا تو یہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے کیونکہ وہ بہت اوپر کی چیز ہے گولز وہ ہوتے ہیں جو آسانی سے حاصل بھی کیے جا سکیں،اور آپ کے حالات کے مطابق ہوں،لہذا س حوالے سے بھی کلیر ہونا پڑے گا۔

اپنے تجربات سے سیکھیں


جو بندہ اپنے تجربات سے سیکھتا نہیں ہے وہ عقل مند نہیں ہے،عقلمندی یہ ہے کہ آپ کو ایک چیز سے کرنٹ لگ گیا ہے تو اگلی دفعہ اس سے بچا جائے،آج کا نواجوان کا المیہ ہے کہ وہ پنے تجربات سے سیکھ نہیں رہا،اس کی وجہ یہ کہ وہ اپنے تجربات کو لکھتا نہیں ہے لکھنے سے چیزیں دماغ میں رجسٹرڈ ہو جاتیں ہیں۔یہ ایسے ہی بات نہیں ہے وہ لوگ جو لکھ کر مینج کرتے ہیں ان لوگوں کی نسبت جو نہیں لکھتے جلدی کامیاب ہوتے ہیں یہ ریسرچ ہے۔کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے جو گھمائیں گے اور تبدیلی واقع ہو جائے گی ایسے نہیں ہوگا۔


بامقصد تجربات کے حصول کو ممکن بنانا ہوگا


اس حوالے سے دوسری بات کہ 2022 میں آپ نے اپنے تجربات کو ویلیوایبل بنانا ہےاس کا طریقہ یہ ہے کہ اچھی کمپنی اختیار کریں ایسے لوگوں میں اٹھیں بیٹھیں جو بامقصد زندگی گزار رہے ہیں۔اس سے آپ کی رسنیلٹی گروم ہوگی،مائنڈ سیٹ بدلے گا،اس سے آپ عقل کی باتیں سیکھیں گے،حکمت بھری گفتگو سیکھیں گے۔


تعلقات کو بہتر بنانا


ہارورڈ کی سٹڈی ہے کہ انھوں نے بیس افراد کا گروپ بنایا اور ان کو سالانہ کے حساب سے مانیٹر کرنا شروع کر دیا،بیس سال بعد جو رزلٹ سامنے آیا وہ یہ تھا کہ وہ لوگ جو اپنے والدین بہن بھائی اور بیوی بچوں کو وقت دیتے ہیں وہ زیادہ خوش مطمئن اور کامیاب ہوتے ہیں،2022 میں اپنے رشتوں پہ کام کرنا ہے انھیں کامیاب بنانا ہے،انھیں وقت اور توجہ سے نوازنا ہے۔ایک اور اہم بات یہ کہ جس سے بھی تعلق بنانا ہے وہ اخلاص پر مبنی ہو،اس حوالے سے میری ایک فرینڈ کا کہنا ہے کہ میرے دل میں اگر کوئی مفاد اور لالچ آ جائے کسی دوست کے حوالے سے تو میں وہی پہ اپنے قدم روک لیتی ہوں،اخلاص کسی بھی رشتے کی جان ہوتا ہے جب جان نا رہے تو تعلق ہو یا انسان مرجایا کرتے ہیں۔اس سلسلے میں اسلام کہتا ہے اللہ کے لئے محبت اور تعلق بنانے والا عرش کے سائےتلے ہوگا جس دن کسی چیز کا سایہ نا ہوگا۔جب ہر چیز اللہ کی خوشی کی خاطر ہوگی تو وہ خوش ہو کر کیا اپنے بندے کو نہیں نوازے گا؟

ہر کام کی سمت متعین کریں


2022 میں طے کر لیں کہ ہرکام کی سمت کا تعین کروں گا ،کوئی کام بے تکا نہیں کروں گا،اس کی مثال لیں کہ شاپنگ پلازہ کے باہر گاڑیوں کو ایک قطار میں ترتیب سے کھڑا کیا گیا ہے تاکہ اودھم نا مچے ،تو سوچیں زندگی کی گاڑی جو کہ ایک خاص مقصد کے لئے تخلیق کی گئ ہے کیا اس کے لئے کوئی سمت کوئی ترتیب نہیں ہوگی؟دوری بات کیسے ٹھیک کرنا ہے؟
کیا آ پ اپنی صحت ٹھیک رکھ رہے؟ہم جسم کے حقوق کا خیال رہے ،مناسب غذا اور ایکسراسائز کرتے ہیں،اگر شوگر اور بلڈ پریشر ہے تو اس کی حفاظتی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔اگر نیند نہیں آتی تو اس کا مطلب ہے کہ درست سمت کی ضرورت ہے۔یہ سب ایسے ٹھیک نہیں ہوگا ،آپ کو ایکشن لینا پڑے گا۔جب اپنے اردگرد سے رکاوٹیں آئیں گیں تو آپ کے اردگرد موجود مثبت لوگوں کی زندگی سے موٹیویشن لینا ہوگی،یہ آپ کی ڈی موٹیویشن کو موٹیویشن میں بدل دیں گے۔

عادات کیسے بنائیں جائیں؟


اپنے آپ سے سوال کریں کہ میں یہ کام کیوں کر رہا ہوں؟اس کام کا اینڈ رزلٹ کیا ہوگا؟جو لوگ غلط ریلیشن میں پھنسے ہوئے ہیں وہ سوال کریں خود سے کہ اس تعلق کا اینڈ ریلیشن کیا ہوگا؟اسی طرح جاب اور ٹائم مینجمینٹ اور نالج کے حوالے سے اپنے آپ سے سوال کریں۔کہ درست سمت میں ہیں یا نہیں اگر نہیں تو لکھیں اور پلان کریں کہ کیسے ٹھیک کرنی ہیں سمجھ نہیں آتی تو کسی ماہر سے مدد لیں،اللہ نگہبان

تین بری عادات پہ کام کریں


وہ نوجوان جو بدلنا چاہتے ان کو چاہیئے کہ اپنی تین عادات لکھیں جو ان کے خیال میں ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جیسا کہ
ٹال مٹول کی عادت
وقت کا ضیاع
غیبت اور طعنہ زنی
سب سے اہم بات یہ کہ آپ کو احساس ہوا آپ نے بدلنے کا سوچا اور ہو سکتا لکھ بھی لیا ہو ان تین عادات کے بارے میں مگر یہ کافی نہیں ہے کسی برائی کا جان لینا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے سخت مخنت کرنا ہوگی ،مجاہدہ کرنا ہوگا یعنی نفس سے جہاد،عادات کیسے بنائی جاتیں ہیں یہ ایک مستقل موضوع ہے جس کو پڑھنا اور ان تکنیک پہ عمل کرنا ہوگا
عادات بدلے بغیر آپ اپنے گولز میں کامیاب نہیں ہو سکتے،اس کے لیے آپ کو اٹھنا پڑے گا اور کمفرٹ زون سے چیلنجنگ زون میں آنا ہوگا۔ سائیکالوجی کہتی ہے کہ ایک چیز آپ دو سے تین ہفتے مسلسل کرتے ہو تو یہ عادت بن جاتی ہے ۔

اس سال مجھے پانچ کتابیں پڑھنی ہیں

آپ نے قرآن اور حدیث کے علاوہ کوئی پانچ ایسی کتابوں کا تعین کرنا اور اس کے لیے ٹائم لائن بنانی ہے کہ کیسے کرنا ہے جیسا کہ فرحت ہاشمی اس حوالے سے بتاتی ہیں کہ کتاب کے صفحے گن لیں پھر اس حساب سے روزانہ کتنا کر سکتے وہ لکھ لیں روزانہ نہیں۔کر سکتے تو ہفتے میں دو دن تین دن یا پھر ایک دن۔۔۔مگر جو وقت طے کر لیں کچھ بھی ہو جائے کرنا ضرور ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے پڑھنا ضرور ہے اس تکنیک سے میں نے کتابوں کی کتابیں ختم کی ہیں الحمد للہ

Farhat Hashmi
farha Hashmi

نئے سال کی پلاننگز کیوں اور کیسے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں