439

نشے کا عالمی دن اور اسلامی تعلیمات

تحریر شئیر کریں

۔۔۔
پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں نشہ کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ایسے لوگوں کی تعداد ملینز میں ہے جو نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔

……
لوگ نشہ کیوں کرتے ہیں؟

….
ماہرین نفسیات اس کی سب سے بڑی وجہ احساس تنہائی،غربت،مسائل کا انبار بتاتے ہیں۔تھوڑااور گہرائی میں جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ سکون کی تلاش لوگوں کو نشے تک لے جاتی ہے۔اور نشہ کرنے کے بعد لوگ تھوڑی دیر کے لیے ہہ سہی مگر اپنے حالات سے فرار حاصل کر لیتے ہیں۔مگر وہ یہ بھول۔جاتے ہیں کہ نشہ بذات خود ایک مسئلہ ہے اور سنگین مسئلہ ہے۔جو ا انسان کی عقل سلب کر کے اسے ایک ناکارا انسان بنا دیتا ہے۔
نشے کے حوالے سے اسلام میں واضح تعلیمات ملتیں ہیں۔حدیث مبارکہ ہے
کل مسکر حرام
ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔۔۔فقہاء کا کہنا ہے جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرتی ہے اس کی کم مقدار بھی حرام ہے۔اگر اسی نکتے کے تحت سگریٹ نوشی بھی نشہ پیدا کرتی ہے اگرچہ قلیل ہی سہی۔
ایک اور حدیث ہے۔کہ شراب کشید کرنے والا،اسے کروانے والا،اسے بیچنے والا،اسے خریدنے والا،یہاں تک کہ اسے لاد کر۔لے جانے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے۔

۔۔۔۔۔
اتنی شدید حرمت کی کیا وجہ ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔
غور کریں تو پتہ چلتا ہے۔کہ نشہ انسانی عقل کو سلب کر لیتا ہے۔اور عقل ہی انسان کو اشرف المخلوق بناتی ہے۔انسان اس لت میں پڑ کر رزیل کی سطح پر آن پہنچتا ہے جوانسانیت کا سب سے نچلا مقام ہے۔اللہ رب العزت نے اسے تمام مخلوق سے افضل بنایاہے۔اسکی تکریم رکھی۔۔اسے فرشتوں سے سجدہ کروایا۔اللہ اپنی تخلیق کی بے عزتی کیسےبرداشت کر سکتا ۔لہزا اتنی شدید حرمت کااظہار کیا تاکہ انسان اس سے باز آ جاۓ۔
پاکستان میں تقریبا 8 ملین لوگ نشہ کے عادی ہیں۔وجہ جو بھی ہو۔۔۔ایسے لوگ رحم اور توجہ کے مستحق ہیں۔معاشرے مہں ایسے لوگوں کا ساتھ دیں۔تاکہ وہ نشے میں پڑ کر کہیں اکیلے نا رہ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں