267

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب وائس میسج سننے کے بجائے پڑھیں!

تحریر شئیر کریں

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب وائس میسج سننے کے بجائے پڑھیں!

واٹس ایپ نے ایک زبردست نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے اب آپ کو وائس میسیج سننے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ انہیں پڑھ بھی سکتے ہیں۔ یہ خاص فیچر اُن صارفین کے لیے نہایت مفید ہے جو شور شرابے والے ماحول میں ہوتے ہیں یا جن کے پاس ہیڈفونز نہیں ہوتے۔

اب اگر کوئی آپ کو وائس میسیج بھیجے، تو آپ اسے سننے کی بجائے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں ایک آسان تبدیلی کرنی ہوگی۔

یہ سیٹنگ آن کرنے کا طریقہ:

1. واٹس ایپ کھولیں اور Settings میں جائیں۔

2. وہاں سے Chats پر کلک کریں۔

3. اب “Voice Message Transcripts” کے آپشن کو آن کریں۔

4. اپنی پسند کی زبان منتخب کریں۔

اب جب بھی کوئی وائس میسج آئے گا، تو واٹس ایپ اسے خودکار طور پر ٹیکسٹ میں تبدیل کر دے گا، اور آپ آسانی سے اسے پڑھ سکیں گے۔

اہم نوٹ:
فی الحال اردو زبان اس فیچر میں شامل نہیں کی گئی۔ البتہ اگر آپ اردو بول کر بھیجتے ہیں، تو اس کا ترجمہ صحیح انداز میں دیکھنے کے لیے “Hindi” زبان منتخب کی جا سکتی ہے، کیونکہ ہندی اور اردو میں کافی مشابہت ہے۔

یہ فیچر کیسے فائدہ مند ہے؟

شور والے ماحول میں وائس میسیج کو بغیر سننے کے پڑھا جا سکتا ہے۔

دفتر یا میٹنگ میں خاموشی سے میسج پڑھا جا سکتا ہے۔

سماعت سے محروم افراد کے لیے یہ فیچر ایک نعمت ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے مستقبل کی جانب ایک اور قدم ہے، جو صارف کے آرام اور سہولت کو مزید بہتر بناتا ہے۔

—

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں