تحریر : لبنٰی جمشید
ہمالیہ نمک کسے کہا جاتا ہے؟
نمک کی دو خاص اقسام سمندری اور پہاڑی نمک ہیں, پہاڑی نمک کو عام طور پر کوہستانی, ہمالیہ نمک اور گلابی نمک بھیکہا جاتاہے, پاکستان اور انڈیا کے پہاڑی سلسلوں کوہ ہمالیہ کے اردگرد کےعلاقوں میں پہاڑی نمک وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس نمک کے بے شمار فوائد اور خصوصیات ہیں جن کا ہم جائزہ لیتے ہیں۔۔
معدنیات کامجموعہ
اس نمک میں 250 معدنی امتزاج شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نمک اعلی ترین کہلاتا ہے۔ لاکھوں سالوں کے ٹیکٹونک دباؤ کے نتیجے میں تشکیل پانے کی وجہ سے گندگی اور زہریلے مواد سے پاک ہوتا ہے۔
مختلف امراض کے لیے فائدہ بخش
دمہ
دمہ کے مریضوں کے لیے پہاڑی نمک کے استعمال کی تاکید کی جاتی ہ ے تاکہ اینٹی ہسٹیمنک اثرات مرتب ہوں۔۔عموماََ دمے کی صورت میں اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ گلے کی سوزش اور نزلہ زکام میں اس کو جلا کر سفوف کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔ ۔صحت مند پھیپھڑوں اور سانس کے فعالیت کو بھی کنٹرول کر کے سانس کی دشواریوں کو بہتر بناتا ہے اور الرجی کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے , کھانوں میں متواتر استعمال سے نزلہ زکام اور فلو کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
بلڈ پریشر
چونکہ اس نمک کا استعمال جسمانی تناؤ کم کرتا ہے ۔ اس لیے جسم کے درجہ حرارت اور خون کی روانی کو کنٹرول کرنے کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود معدنیات اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔عموماََ سوڈا واٹر میں اس نمک کی معمولی مقدار بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معانون ثابت ہوتی ہے۔
دماغی صحت کے لیے
نسیان, الزائمر جیسی بیماریوں میں ڈاکٹرز نمک کو اعتدال کی سطح پر ذکھ کر روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کےعلاوہ نیند کی کمی اور انسومینیا کے دوران نمک کا استعمال پرسکون اور گہری نیند میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ دماغی خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کےعمل کو روکتا ہے اور ذہنی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ تھکاوٹ اور درد شقیقہ کے دوران اس کا استعمال ذہن کو تقویت کا احساس دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیپریشن , افسردگی اور ہیجان کی حالت میں ایک ٹب میں نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غسل کرنے سے تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
گردوں کی صفائی میں معاون
گردے میں پتھری جیسے مسائل میں مدد کرتا ہے۔ ریت کو پگھلا کر مثانے کے زریعے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گردوں میں تیزاب کی صفائی فراہم کرتا ہے اور جسم میں فاسد مادوں کو نکال کر اسے اپنی اینٹی آکسیڈینٹ خواص کے ساتھ ترجیح دی جاتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
آئوڈین کی کمی گوئٹر نامی بیماری کا سبب بنتی ہے۔ ہمالین نمک کے مستقل استعمال سے گوئٹر کا خطرہ ختم ہوجائے گا۔ یہ درد شقیقہ ، ہڈیوں کی بازگشت اور کیلکیسیسی جیسی تکالیف سے بھی بچاتا ہے۔ پٹھوں کے درد کو روک کر ہائیڈریشن بڑھاتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
برائن سلوشن
نمک ان کانوں سےنکلنے والا پانی بھی نایاب ہے جسے برائن سلوشن کہا جاتا ہے
ہم اس نمکین پانی سے بھی اربوں کما سکتے ہیں مگر افسوس کہ یہ پانی بھی کمپنیوں کو مفت دیا جاتا ہے۔ اس کے صنعتی استعمال کا عالم یہ ہے ہر سال تقریبا 3,70,000ٹن نمک کانوں سے نکالا جاتا ہے
ایک ریسرچ کے مطابق انڈیا میں یہ پانی ہزاروں روپے فی لیٹر کا ملتا ہے یعنی تقریبا پٹرول کی قیمت سے 100 گنا زیادہ ہے ۔ اس سے مہنگی ترین ڈیکوریشن کی اشیا بنائی جاتی ہیں نمک سے بنے فن پارے کہتے ہیں مگر ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ اس صنعت کی جانب توجہ ہی نہیں دی جا سکی۔