409

کپل تھراپی کیوں ضروری ؟

تحریر شئیر کریں

کپل تھراپی کیوں ضروری ؟

شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی پر صابر چوہدری کا تجزیہ
حال ہی میں ایک خبر گردش کر رہی کرتی نظر آرہی ہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ انڈین ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
اس خبر میں کتنی صداقت ہے یہ تو وہی جانتے ہیں جنہوں نے اس خبر کی تصدیق اور تردید نہیں کی۔ ماہر نفسیات صابر چوہدری نے اس خبر پر کیا تجزیہ کیا پڑھیں۔

مرد کی ازلی بیوفائی


صابر چوہدری کا کہنا تھا آج کل طلاق کی شرح بڑھنے کے اسباب جو نظر آرہے ہیں وہ مرد کا ایکسٹرا افئیر ہے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبر کے ساتھ یہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ ثانیہ کو شعیب ملک کے کسی کا افئیر کا علم ہوچکا تھا۔
یہ سلسلہ مارچ سے شروع ہوا جس کے بعد وہ اب تک علیحدگی اختیار کئے ہوئے ہیں۔


صابر چوہدری کہتے ہیں مرد کی بیوفائی ایک نفسیاتی طور پر بیماری ہے جب وہ شادی سے پہلے کسی میں دلچسپی لینا شروع کرتا ہے اس کے جانے یا چھوڑنے کے بعد وہ دوسری تیسری اس طرح کے لت میں پڑ جاتا ہے۔ اسے افئیرز کی عادت ہوجاتی ہے۔ اور شادی کے کچھ دن بعد پھر سے وہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ چاپے شخص جتنا بھی اچھا ہو مگر اس کی نفسیات اس سے یہ کام کرواتی ہے۔

بیوفائی ایک قسم کی بیماری ہے۔ اس شخص کا ایک سے دل نہیں بھرتا تو وہ نئے چہرے تلاش کرتا ہے۔
صابر چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ عورت سب کچھ برداشت کرسکتی ہے چاہے اسے مرد مارے یا گالیوں سے نوازے وہ اپنا گھر بسانے کی خاطر اس سے جڑے رہنے کی کوشش کرتی ہے۔


لیکن جب عورت کو اس کے ایکسٹرا افئیر کا پتا چلتا ہے کہ مرد کسی دوسری لڑکی سے تعلق میں ہے تو وہ برداشت نہیں کرتی بلکہ خود خلا لینے میں پہل کرتی ہے۔


بیوفائی اور اس کا علاج :


صابر چوہدری کے مطابق بیوفائی مینٹلی بیماری یے نفسیاتی طور پر انسان یہ کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ مرد کی بیوفائی کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اسے کوئی غلط کہنے والا نہیں ہے۔ مرد خود اپنے دوستوں میں جب اس طرح کی بات کرتا ہے یا کسی بھی مرد کو دوسرے مرد چاہے وہ دوست ہو یا کزن اگر اس طرح کی چیزوں کا علم ہوتا ہے ہے تو مرد اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ضروری ہے کہ مرد کو سمجھایا جائے احساس دلایا جائے

اس کے علاوہ بریک اپ سے پہلے کپل تھراپی بھی بہت ضروری ہے۔بڑھتی ہوئی شرح طلاق خصوصا میڈیا سے متعلق لوگوں میں اس کا رجحان بہت بڑھ ریا ہے ایسے میں علیحدگی پہلا اوپشن نہیں ہونا چاہیے بلکہ آخر میں اس کی طرف آنا چاہیے اللہ نے بھی طلاق کو ناپسندیدہ مگر جائز فعل قرار دیا ہے۔وہ بھی اسی صورت میں۔جب کوئی راستہ نا بچے تو طلاق کی طرف آنا چاہیے۔

کپل تھراپی کیوں ضروری ہے؟

طلاق سے پہلے کپل تھراپی کی طرف آنا چاہیے ،کپل تھراپی پوری دنیا میں رائج ہے مگر ہمارے ہاں ابھی تک اس کا کوئی تصور نہیں ہے۔کپل میرج اتنی مفید ہے کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کپل گاڑی پہ ساتھ بیٹھ کر نہیں آتے واپسی پہ ساتھ بیٹھ کر خوشگوار ماحول میں جا رہے ہوتے ہیں ۔بڑھتی ہوئی شرح طلاق کو روکنے کے لیے یہ۔بہت ضروری ہے اختر عباس کا کہنا ہے ہمارے ہاں جتنی صورت حال خراب ہو چکی ہے کم ازکم سو کے قریب کپل تھراپسٹ ہونے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں