399

کیا بیٹے اس لیے پیدا کیے جاتے؟

تحریر شئیر کریں

کیا بیٹے اس دن کے لیے جنے جاتے کہ وہ تدفین میں بھی شامل نا ہوسکیں۔بیگم شمیم

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم نوے سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں ہیں۔وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔کچھ ماہ سے وہ لندن علاج کی غرض سے مقیم تھیں ۔
وزیر اعظم عمرآن خان نے نوازشریف کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جہاں تک نوازشریف کی آمد کا تعلق ہے تو اس کا امکان بہت کم ہے کہ وہ اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ہمراہ وطن واپس آئیں۔جہاں تک دوسرے بیٹے شہباز شریف کا تعلق ہے تو وہ بھی پاکستان میں جیل میں سزا کاٹ رہے۔
مجھے یوں محسوس ہو رہا بیگم شمیم شکوہ کناں ہیں کہ کیا اس دن کے لیے بیٹے جنے اور بڑے کیے جاتے ہیں کہ وہ بوقت مرگ دو مٹھ مٹی ڈالنے قبر ستان تک بھی ساتھ نا آ سکیں۔اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے ساتھ بھی انکے بیٹے نہیں آسکے تھے۔سوال یہ ہے کیا کل نوازشریف اور شہبازشریف کی تدفین بھی انکے بیٹوں کے بغیر ہوگی؟
زندگی بہت قیمتی اثاثہ ہے۔اور یی تب اور بھی قیمتی ہوجاتی ہے جب اسے سنجیدگی سے لیا جاۓ۔سبق سیکھنے والے اور ہوتے ہیں اور چھپ کر نکل جانے والے اور۔۔نواز شریف فیملی زندگی کی سنجیدگی کو کب سمجھے گی۔کیا بیٹوں کے بغیر بے یارومددگار جنازے ان سے کچھ نہیں کہتے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں