تم میرے پاس کھجور لائے ہولیکن اس سے گھٹلی نہیں نکالی
حضرت عمر اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دلنشیں واقعہ
یہ جملہ کس نے کہا تھا؟
عمر بن خطابؓ کی جستجو شدت اختیار کرگئی کہ بے شک ابوبکر صدیقؓ مدینے کے اطراف میں فجر کی نماز کے بعد جاتے تھےاور کچھ دیر کے لیے ایک گھر میں جاتے پھر اس گھر سے نکل جاتے۔۔۔
حضرت عمرؓ ابوبکر صدیقؓ کے بارے میں جو وہ کرتے اسے جانتے تھےسوائے اس گھر کے راز کے۔۔۔!
دن گزرتے رہے ابوبکرؓ جب تک خلیفہ رہے وہ اس گھر(کے اہل) کی ملاقات کے لیے جاتے,اور حضرت عمر اس راز سے نا واقف ہی رہے کہ وہ گھر کے اندر کیا کرنے جاتےہیں ,ایک دن حضرت عمر ابوبکرؓ کے نکل جانے کے بعد اس گھر میں رکے رہے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ اس کے اندر کیا ہے,اور دیکھیں کہ ابوبکر ؓ نماز فجر کے بعد اس میں کیا کرتے ہیں۔۔۔
حضرت عمر جب اس چھوٹی سے جھونپڑی میں آئے اس میں ایک بڑھیا کو پایا جو حرکت کے قابل بھی نہیں اور نہ ہی اس کے پاس کوٸی اور تھا ایسے لگ رہا تھا کہ وہ آنکھوں سے اندھی ہے اور انہوں نے اس گھر میں اس کے علاوہ اور کچھ نہ پایا
حضرت عمرؓ نے جو دیکھا اس پر حیران ہوئے؟؟؟
اور اس بات کا ارادہ کیا کہ وہ اس بڑھیا کے ساتھ ابوبکرؓ کے تعلق کا رازجانیں
عمرؓ نے بڑھیا سے پوچھا
یہ شخص آپ کے پاس کیا کرنے آتا ہے ؟(ان کی مراد ابوبکرؓ سے تھی)
اس پر بڑھیا نے جواب دیا کہنے لگی
اللہ کی قسم اے میرے بیٹے میں نہیں جانتی,یہ شخص روز صبح کے وقت آتا ہے میرا گھر صاف کرتا ہے جھاڑو لگا دیتا ہے پھر وہ میرے لیے کھانا بناتاہے اور بات کیے بغیر چلا جاتا ہے
پھر جب ابوبکرؓ فوت ہوئے اور عمرؓ نےاس نابینا بوڑھی کا خیال رکھنے کا ارادہ کیا
تو بڑھیا نے عمرؓ سے کہا:کیا تمہارا دوست فوت ہوگیاہے؟
عمرؓ نے کہا: آپ کو کیسے پتہ چلا؟
کہنے لگی: تم میرے پاس کھجور لائے ہو لیکن اس سے گٹھلی نہیں نکالی
عمر بن خطابؓ اپنے گھٹنوں کے بل گرپڑےاورآنکھوں سے آنسو بہ پڑے اور ایک مشہور جملہ کہا
”اے ابو بکر آپ نے اپنے بعد آنےوالے خلفاء کو تھکا دیا“
کیا ہم ابو بکر کو رویٸں یا عمر کو رویٸں یا کسی کی ضرورت میں اس کی مدد کرنے میں اپنی حرص اور بخل کو رویٸں
اللہ تعالی ان سے راضی ہوں اور ان کو راضی کریں
اللہ عزوجل کا قول ان کے بارے میں بالکل سچا ہے
لوگ جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا اس کو سچ کر دکھایا🌷
جو آپ نے پڑھا وہ کتنا خوبصورت ہے