283
تحریر شئیر کریں

ازقلم:آمنہ حسین راجپوت
مقابلہ مضمون نویسی

عنوان : پاکستان بچاؤ

اسلامی نظریہ قومیت کی بنیاد
لا ا الہ الااللہ ھو پر ہے۔ جو مغربی نظریہ قومیت سے بالکل مختلف ہے۔ جس نظریے کی بنیاد ہی رنگ، نسل ،ذات, پات پر ہو تو وہ انسانیت کی بھلائی کے لیے کیسے بہتر ہو سکتا ہے۔ قدرت کا بنایا ہوا نظام اٹل ہے اور اس کا نظم و ضبط اپنے خالق کی طرح بے مثل ہے۔ ہندوستان میں ہندو اکثریت میں تھے انہوں نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ ایسےکھٹن وقت میں قائد اعظم جیسے دور اندیش سوچ رکھنے والے رہنما نے رات دن ایک کر کے پاکستان اسلامی مملکت وجود میں لائی جو کہ واحد اسلامی مملکت ہے۔ جو نظریے کی بنیاد پر دنیا کے نقشے میں قائم ہوئی۔
نظریہ پاکستان میں ہمارا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے ملک میں یہ ایک بات اہمیت کی صورت اختیار کر گئی ہے اس کے اندرونی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں اپنے رسم و رواج اور عقائد کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔پاکستان ہمیں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہمیں چاہیے کہ پاکستان کا مقصد مسلمانوں کو ایک ایک ایسی جگہ مہیا کرنا تھا کہ مسلمان اپنے مذہبی اقدار کو بخوبی نبھا سکیں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم نے یہ ملک بے تحاشہ قربانیوں اور کوششوں کے بعد حاصل کیا، اس کی ثقافت و تمدن کی حفاظت کریں اس پر کبھی بھی کسی دشمن کی بری نظر نہ پڑنے دیں اور ہر مشکل وقت میں دشمن کو مات دینے کےتیار رہیں۔ ہر قوم کا ایک الگ سوچ اور مزاج کے مطابق زندگی گزارنے کا اصول یا طریقہ کار ہوتا ہے۔ قوم کی نظریاتی وابستگی کو تھوڑا سا بھی خطرہ لاحق ہو جائے تو وہ قوم اس کوبچانےکے لیے تن من دھن کو قربان کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں کہ کسی قوم کا طریقہ کار زندگی نظام حیات ہی نظریہ ہوتا ہے ہمارا ملک پاکستان اسلامی مملکت کے نام سے دنیا کے وجود میں ایا۔ اس میں رہنے والے تمام مسلمان اپنی زندگی عقیدے اسلام کے مطابق ازاد گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے تمام مسلمان اور دوسرے مذہب کے لوگ اپنی زندگی ازاد گزار سکتے ہیں۔ ہمارا ملک پاکستان جو کہ اسلامی بنیاد پر قائم ہوا اسلام کے نظریے پر قائم ہوا۔

میں بحیثیت مسلمان میرا فرض ہے، میں معاشرے کے اندر موجودہ برائیوں کی نشاندہی بھی کروں اوران کو ختم کرنے کی کوشش کروں، جس حد تک ممکن ہو اپنا حصہ ڈالوں، ہر انسان کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، ہر انسان کو معاشرے میں برائی ختم کرنے کے لیے معاشرے کی اصلاح کے لیے، اور اچھے کام کرنے کے لیے اور معاشرے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے، اقدامات کرنے چاہیے۔ ہر شہری اور ہر انسان کا فرض ہے وہ اپنے دین اور مذہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اور ان کی روشنی میں اپنے معاشرے کی اصلاح اور فلاح کے لیے کام کرے۔ مجھے میرا مذہب اس بات کی تاکید کرتا ہے، مجھے حکم اذاں ہے کہ میں اپنے معاشرے کے اندر ہونے والے حالات اور واقعات پر نظر رکھوں اور اس کا مستقل حل بھی نکالوں۔ ہر فرد جب اس کام کی کوشش کرے گا معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ تو تب ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں