254

خواتین کا حقیقی مقام

تحریر شئیر کریں

از قلم: ام بریرہ

8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا دن منایا جاتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ **عورت کو عزت، وقار اور حقوق اسلام نے چودہ سو سال پہلے دے دیے تھے**۔ وہ معاشرہ جو بیٹی کی پیدائش کو باعثِ شرمندگی سمجھتا تھا، اسلام نے اسی بیٹی کو *رحمت* قرار دیا۔ وہ دنیا جہاں عورت کو جائیداد سمجھا جاتا تھا، اسلام نے اسے *وراثت میں حق دار بنایا*

قرآن عورت کو علم، حکمت، اور عظمت کی راہ دکھاتا ہے۔ مریمؑ کے تقدس سے لے کر خدیجہؓ کے کردار تک، عائشہؓ کی فہم و فراست سے لے کر فاطمہؓ کی پاکیزگی تک، ہر پہلو میں اسلام نے عورت کوطاقت، شعور، اور عزت کا تاج پہنایا۔

آج کے دور میں عورت کو حقوق کے نام پرمغربی سوچ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ آزادی کا مطلب گھریلو نظام کی تباہی یا مشرقی اقدار کا زوال نہیں ہونا چاہیے اصل آزادی وہی ہے جو قرآن نے عطا کی – *علم کی روشنی، کردار کی پختگی، اور عزت و وقار کی بلندی*۔

اگر ہم خواتین کے حقیقی مقام کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں، تو *اسلامی تعلیمات کو اپنانا ہوگا*، نہ کہ ایسے نظریات کی تقلید جو عورت کو صرف ظاہری آزادی تو دیتے ہیں، مگر *حقیقی مقام اور تحفظ سے محروم کر دیتے ہیں*۔ عورت کی عزت، اس کے ایمان، علم، اور اس کے **کردار کی مضبوطی میں ہے، نہ کہ محض چند نعرے لگانے میں یہی قرآن کا پیغام ہے، یہی عورت کی سچی عظمت ہے!

خواتین کا حقیقی مقام وہی ہے جو قرآن نے متعین کر دیا اب دنیا جتنے مرضی ایجینڈے لے کر آئے سب قرآن کے سامنےہیچ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں