500

آسان اور خوشگوار زندگی کے راز

تحریر شئیر کریں

آسان اور خوشگوار زندگی کے راز ؟۔جانیے قلم کتاب پر

آسان اور خوش گوار زندگی کے راز وہ راز ہیں جسے جاننے کا ہر کوئی تمنائی ہے۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ ٹینشن فری ہو کر زندگی کی خوشیوں کو انجواۓ کرے ۔ہم میں سے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پاس کوئی جادو کی چھڑی اور آلہ دین کا چراغ آ جاۓ جس سے وہ فورا سے اپنا سب کچھ بدل کر خوش و خرم رہنے لگ جاۓ۔سب مشکلیں دور ہوجائیں سب کچھ آسانیوں میں بدل جاۓ۔یہ سب ممکن ہے

آسان اور خوشگوار زندگی کے لیے کچھ عادتیں اپنی زندگی میں شامل کریں اور کچھ ترک کر دے ۔بس اتنا سا کام ہے اگر آپ نے اسے کرنے کی ٹھان لی تو پھر وہ صبح جلد ہی آپ کی زندگی میں طلوع ہونے والی ہے جو آپ کو ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی کی طرف لے کر آۓ گی ۔جو آسانیوں سے بھر پور ہوگی۔

پر امید ہونا اور ہر چیز میں روشن پہلو دیکھنے کی عادت آپ کو بیماری اور ٹینشن سے بچاتی ہے۔اپنے منفی خیالات کو ڈھونڈیں۔جیسے ہی کوئی منفی خیال آے اسے فورا سے بھگائیں اور اس کے الٹ ایک فقرہ بنائیں اور دماغ کو لولی پاپ دے دیں۔مثلا کبھی ہمارے دماغ میں آۓ زندگی تو بہت مشکل ہے۔فورا سے فقرہ بنائیں ّزندگی بہت آسان ہےّاور اسے وقفے وقفے سے دہراتے رہیں۔یقین کریں یہ الفاظ آپ کے لاشعور میں جا کر آپ کی زندگی کو آسان بنا دیں گے ہمارا دماغ بہت طاقتور ہے یہ جس چیز پہ یقین کر لیتا ہے اسے کر کے چھوڑتا ہے۔اگر اسے یقین آ گیا ہے کہ ز ندگی بہت مشکل ہے تو پھر یہ ہر دن ہزاروں ایسے مسائل پیدا کر کے لے آ ۓ گا جو آپ کی زندگی کو مشکل سے مشکل تر بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

دماغ کو پرسکون کیسے کر سکتے ہیں؟

۔سوال یہ ہے کہ اس نظریے کو جو دماغ میں بیٹھ چکا ہے دور کیسے کریں۔اس کو ہم اپنی شعوری کوشش سے دور کر سکتے ہیں۔رات سونے سے پہلے اکیس بار یہ پڑھیں کہ زندگی بہت آسان ہے۔ہو سکتا ہے اس بات پہ یقین کرنے پہ دماغ کو دو تین ماہ لگ کائیں لیکن مسلسل کوشش اور محنت سے لاشعور یہ بات سیکھ جاۓ گا کہ زندگی واقعتا آسان ہے۔اس تکنیک کو آٹو سجیشن طریقہ علاج کہا جاتا ہے۔یہ یورپ میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔مختلف بیماریوں کا علاج اس طریقے سے کیا جا رہا ہے۔بچوں کی منفی عادات اور رویوں پہ اس کو آزما کر دیکھیں سو فیصد نتائج ملیں گے۔مگر یقین شرط ہے۔اور ایک وقت میں ایک رویے پہ کا۔ کرنا ہے۔جب ایک ٹھیک ہو جاۓ تب کوئی دوسرا ٹاسک شروع کریں۔

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے ہرمشکل کے ساتھ اسانی ہے۔اور یقین کریں ایسا ہی ہے۔وہ رب جو ستر ماؤں سے زیادہ مہربان ہے وہ مشکل میں ڈالنے سے پہلے آپ کو مشکل سے نکالنے کی تدبیر کرتا ہے۔یقین نہیں آتا تو اپنی گزشتہ مشکلات کو یاد کریں اور ان سے کیسے نکلیں ساری صورت حال پہ غور کریں۔آپ کو سب سمجھ آ جاۓ گا۔

سائیکاوجسٹ اس حوالے سے کچھ مشقیں بھی تجویز کرتے ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے۔رات سونے سے پہلے ریلیکس ہو کر بیٹھ جائیں اور ڈیپ بریتھنگ کریں۔ڈیپ بریتھنگ کے بعد آپ اپنی مشکل کا تصور کریں اور سوچیں کہ آپ کی مشکل جو پہاڑ کی طرح ہے چھوٹی ہوتی جا رہی اور آپ کی ذات پہاڑ کی طرح بڑی ہوتی جا رہی۔۔۔ور آپ کی مشکل اس پہاڑ کے پاس پڑی ایک چیونٹی کی طرح دکھ رہی ہے۔یہ تصور بار بار کریں۔اس سے دماغ کو یہ پیغام ملے گا یہ مشکلیں چھوٹی اور حقیر ہوتیں ہیں ان کی کوئی وقعت نہیں۔یہ سب وقعتی اور ختم ہونے والی چیز ہیں۔

آسانیاں چاہتے ہیں تو اللہ کی مخلوق میں آسانیاں تقسیم کرنی شروع کر دیں۔یہ آسان اور خوشگوار زندگی کے راز میں سے ایک اہم راز ہے۔یقین کریں اگر آپ دوسروں کے لیے آسانیاں کریں گے تو عرش والا آپ کے لیے کرنے لگ جاۓ گا۔

دعا کریں۔دعا پہاڑوں کو بھی ریزہ ریزہ کر سکتی ہے۔اور تو اور تقدیر بدل سکتی ہے۔رب یسر ولا تعسر” اے میرے رب آسانی کر مشکل نا کر”
ہر وقت ہر لمحہ دعا کریں کہ آپ کی زندگی آسان ہو جاۓ۔اس بات پہ یقین رکھیں کہ اللہ آپ کی مشکل سے کہیں بڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں