319

اس در پہ یقین

تحریر شئیر کریں

اس در پہ یقین

سنو …!
رب پر یقین رکھتی ہو…؟
( ہاں)
پھر سب کچھ اُس رب پہ چھوڑ کر آزاد کیوں نہیں ہو جاتی؟؟؟
جب رب پہ چھوڑا ہے تو رب پر ہی چھوڑو نا…!
خود سے فیصلے مت کرو!
ضد مت کرو!
سوال مت کرو!
زیادہ مت سوچو!
جتنا سوچو گی، اُتنا اُلجھ جاؤ گی!
تم جانتی ہو نا…؟
انسان خطا کا پتلا ہے..!
کہتا کچھ ہے، کرتا کچھ ہے!!!
سنتا کچھ ہے، سمجھتا کچھ ہے!!!
غلطی ہو گئی تو رب کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے، معافی مانگ لو!
پر یاد رہے،جو غلطی بار بار کی جائے وہ گناہ بن جاتی ہے اور پھر توبہ فرض ہو جاتی ہے!!!
تم جانتی ہو نا…؟
ہم لوگ مستقبل کی فکر اور ماضی کے غم میں جیتے رہتے ہیں،حال کی خوشی میں نہیں جیتے!!!
اسی لیے ہمہ وقت بے سکونی کا شکار رہتے ہیں!!!
اور یہ بے سکونی ہمارے اندر ہی اندر خوف اور بے یقینی پیدا کرتی ہے!!!
کچھ کھو دینے کا خوف..!
کچھ نا پانے کا خوف…!
کچھ (انہونا)ہو جانے کاخوف…!
“نہ اُن پر کوئی خوف ہو گا، نہ وہ غمگین ہوں گے”(القرآن)
جب رب خود مومنوں کی صفات بتا رہا ہے کہ نہ اُن کو مستقبل کا خوف ہوگا ،نہ ماضی کا غم کیوں کہ وہ اپنے ماضی سے سبق لینے والے اور حال میں جینے والے ہوں گے…!
تبھی اُن کا مستقبل تابناک ہو گا!!!
کیا ہم میں یہ صفات پائی جاتی ہیں …؟
ہم صبر تو کرتے ہیں پر بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں!!!
ہم یقین تو رکھتے ہیں پر چور دروازوں سے جھانکنا نہیں چھوڑتے!!!!
پھر یہ کیسا یقین ہوا؟؟؟
ہم سمجھتے ہیں ہم رو رہے ہیں، بلک رہے ہیں!!!
وہ دیکھ ہی نہیں رہا،وہ تو سن ہی نہیں رہا!!!
وہ تو کچھ جانتا ہی نہیں ہے!!!
اِس قدر بے یقینی؟؟؟
وہ تو “البصیر”ہے،”السمیع” ہے،”العلیم”ہے…!
دیکھتا بھی ہے،سنتا بھی ہے،اورجانتا بھی ہے..! الحمدللّٰہ
کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا؟؟؟
اے اسلام کی شہزادی..!
جب تمھاری امی کو پتہ چلتا ہے کہ میری بیٹی پریشان ہے،اُسے کوئی غم ہے جو اندر ہی اندر کھائے جا رہا ہے…!
اُس (ماں) کی نیندیں اُڑ جاتی ہیں،اُس کا بس نہیں چلتا کیسے ساری دنیا کو اپنی بیٹی کے قدموں میں لا رکھے!!!!
وہ تو پھر الودود ہے، محبت کا جذبہ اسی کا تخلیق کیا ہوا ہے الحمدللّٰہ
کیا تم جانتی ہو…؟
وہ تو اِتنا غیرت مند ہے کہ ایک کا بدلہ سات سو گنا بڑھا کر دیتا ہے،پھر کیا وہ تمھیں تمھارے صبر کا اجر کئی گنا بڑھا کر نہیں دےگا؟؟؟
“بے شک اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے”(القرآن)
اور جانتی ہو جن کے ساتھ اللّٰہ ہو اُن کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا!!!!
اطمینان رکھو،وہ رب سب ٹھیک کر دے گا.ان شاء اللّٰہ
اپنے ماضی سے نکالو خود کو!!!
معاف کر دو خود کو!!!
اپنے حال کو خوبصورت بناؤ!!!
تمھارا مستقبل خود ہی خوبصورت بن جائے گا،ان شاء اللّٰہ
“ہم تمھارے درمیان دنوں کو پھیرتے رہتے ہیں”(القرآن)
وہ تمھارے دن بھی جلد پھیر دے گا!!! ان شاء اللّٰہ تعالیٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں