الکیمسٹ ناول میں چھپے راز
الکیمسٹ ایک ناول ہے جسے برازیل کے مصنف پائلو کوئلو نے لکھا جس کا 76 زبان میں ترجمہ کیا گیا اس کتاب میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو گدڑیاہے جس کےپاس صرف بکریاں ہیں وہ ان بکریوں کے ساتھ زندگی گزارتا ہے کیونکہ وہی اس کا شوق ہےاور بچپن سے وہ وہی کام کرنا چاہتا تھا۔
اسی لئےاپنے ماں باپ سے الگ ایک گاؤں میں زندگی گزار رہا ہے۔ اس کا نام سینتیا گو تھا۔ سینتیا گو مسلسل ایک ہفتے سے ایک ہی خواب دیکھ رہا تھا۔ وہ اس خواب کی تعبیر جاننے کے لئے ایک بوڑھی عورت کے پاس جاتا ہے۔ بوڑھی عورت اسے کہہتی ہے کہ میں خواب کی تعبیر بتادونگی مگر تمہیں خزانے کا دسواں حصہ مجھے دینا پڑے گا سینتیا گو مان جاتا ہے۔ بوڑھی عورت بتاتی ہے کہ تمہارے نصیب میں خزانہ ہے جس کے لئے تمہیں احرام مصر جانا پڑے گا۔
سینتیا گو کو لگتا ہے بوڑھی عورت اس کے ساتھ فراڈ تو نہیں کر رہی وہ وہاں سے چلاجاتا ہے تب راستے میں اسے ایک بوڑھا آدمی ملتا ہے جو اس کا نام لیتا ہے اور اس کے خواب کا ذکر کرتا ہے سینتیا گو سمجھتا ہے کہیں یہ اس عورت کی کوئی چالاکی تو نہیں مگر بوڑھا آدمی اس کے ماں باپ کا نام زمین پر لکھتا ہے تب وہ یقین کرلیتا ہے۔ بوڑھا آدمی اس س بکریوں کا دسواں حصہ مانگ لیتا ہے اس کے بدلے وہ اسے دو دھات کے ٹکرے دیتا ہے۔ جسے لے کر سینتیا گو افریقہ چلا جاتا ہے۔
ا س کے ساتھ بہت کچھ ہوتا ہے۔ کہ ایک پیسہ نہیں رہتا مگر وہ ہمت ہارے بغیر محنت کے ساتھ آگے بڑھتا ہے جس کے بعد وہ خزانہ حاصل کرلیتا ہے۔ اس ناول میں بہت سی اہم باتوں کا سبق ہمیں ملتا ہے۔
خواب ضرور دیکھیں
ہم سب زندگی میں تب ہی کچھ کرسکتے ہیں جب ہمارے کچھ خواب ہونگے زندگی میں کوئی مقصد ہوگا۔ اور اگر ہم ان خوابوں کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو ضرور کامیاب ہونگے۔
مشکلات کے لئے تیار رہیں
جب آپ اپنے خواب کو حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے محنت کریں گے تو مشکلات بھی آئیں گی مگر آپ کو ہمت نہیں ہارنی مستقل مزاجی سے محنت کرتے رہیں ۔ راستے کے تمام رکاوٹ کو ہٹاکر آگے بڑھتے رہیں۔
خواب میں کوئی کمپرو مائز نہ کریں آگے بڑھتے جائیں گے اور محنت کرتے رہیں گے تو آپ اپنے مقصد کے قریب پہنچ جائیں گے۔
اپنے خواب کے علاوہ کسی چیز سے مطمئن نہ ہوں
بہت جگہ ایسے مواقع آئیں گے جہاں آپ کو لگے گا آپ کی جاب اچھی ہے کاروبار اچھا ہے آپ کے پاس پیسے بھی ہیں اب آپ کو اپنے خواب کی ضرورت نہیں ہے تو آپ کبھی نہ رکیں۔ خواب آپ کا جو ہے آپ اس پر فوکس کریں آپ کی زندگی جو بھی ہو مگر آپ اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگیں اور اسے حاصل کی کوشش کریں گے تو کامیابی ضرور ملے گی۔
الکیمسٹ ناول میں چھپے راز