اپنا موبائل ڈیٹا کیسے محفوظ کریں؟۔جانیے قلم کتاب پر
کچھ لوگ پرسنل میں مختلف ویب سائٹس کے عجیب قسم کے لنکس بھیج رہے ہیں جس میں بینکوں سے متعلق، مفت انٹرنیٹ سے متعلق، مفت میں پیسہ حاصل کرنے سے متعلق وغیرہ وغیرہ۔
ان تمام لنکس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والا اور نہ ہی کوئی امیر اتنا سخی ہے کہ وہ ایک لنک کے ذریعے آپ کو پیسے بھیجے یا مفت انٹرنیٹ مہیا کرے وغیرہ وغیرہ ہاں اتنا ضرور ہے کہ آپ اسے امیر سے امیر تر ضرور بنا سکتے ہیں اس کے لنکس پر کلک کرنے سے۔
یہ بھی پڑھیے
موبائل بانجھ پن کا باعث بن سکتا
اپنا موبائل ڈیٹا کیسے محفوظ کریں کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ ان لنکس سے ایک خطرناک نقصان ضرور ہوگا وہ یہ کہ جب تک آپ ان لنکس پر کلک نہیں کرتے تب تک آپ کا موبائل محفوظ ہے جیسے ہی آپ نے ان لنکس پر کلک کیا آپ نے اس ویب سائٹ والے کو اجازت دے دی کہ اب وہ آپ کے موبائل میں سے تصاویر، وڈیوز، کیمرہ، فون نمبرز حتی کہ آپ کے موبائل فون کی مکمل رسائی اسے مل جاتی ہے اب وہ جو چاہے کرنے کا مجاز ہے مگر آپ اسے چاہ کر بھی نہیں روک سکتے۔
آج کے دور میں یہودی لوگ سرمایہ کاری میں ہم مسلمانوں اور دنیا کے تمام مذاہب میں سب سے آگے ہیں اور سال 2020ء میں انہوں نے اکانومیسٹ میگزین میں بھی موبائل ڈیٹا کو سب سے قیمتی قرار دیا ہے ویسے بھی عام انسان کی حالت یہ ہے کہ وہ خود سے زیادہ اپنے موبائل فون کا خیال رکھتا ہے تو پھر یہاں مفت چیز حاصل کرنے کی لالچ میں خود کا نقصان کیوں کر رہے ہیں؟
احتیاط ہر معاملے میں اہم اور لازمی جزو ہے لہذا احتیاط سے کام لیں یاد رکھیں کچھ بھی فری میں حاصل نہیں ہوتا ہاں جو چیز مفت میں حاصل ہوتی ہے اس کے نقصان بھی بہت خطرناک قسم کے ہوتے ہیں جنہیں ہم زندگی بھر بھلا بھی نہیں سکتے۔اپنا موبائل ڈیٹا کیسے محفوظ کریں اس حوالے سے جاننا اور اس پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔نئیں تو نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔