377

برطانیہ کے شاہی خاندان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل جاری

تحریر شئیر کریں

خبررساں ادارے کے مطابق ویکسینیشن کا عمل زورو شور سے جاری ہے۔ویکسین کا ردعمل کیا ہوگا؟اس حوالے سے کافی تحفظات ہیں۔ملی جلی خبریں سننے کو مل رہیں ہیں۔مگر تا فی الحال ہمارا موضوع ویکسین کے فائدے نقصان نہیں بلکہ یہ بتانا ہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ بھی برطانیہ کے ون پوائنٹ فائیو ملین لوگوں میں شامل ہو چکے ہیں جنہیں اب تک کرونا ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔ان کو یہ ڈوز انکے شاہی معالج نے لگائی ہے۔ملکہ برطانیہ نے افواہوں کے ہیش نظر اس خبر کی اشاعت کی خود اجازت دی ہے۔
برطانیہ اس وقت کرونا سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد انتیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب قریب ہے۔جبکہ 24/7 کی رپورٹ کے مطابق 68 ہزار نۓ مریض سامنے آۓ ہیں جن میں 1500 کے قریب یلاک ہو چکے ہیں۔

جہاں تک ویکسین کی بات ہے تو برطانیہ کی اتھارٹی نے تیسری ویکسین کی اجازت دے دی ہے جس کا نام موڈرنا ہے۔اس سے قبل فائزر اور اکسفورڈ کی ویکسینز پہلے سے ہی دی جارہیں ہیں۔

کن لوگوں کو ویکسین پہلے دی جاۓ گی ؟ان میں سرفہرست اسی سال سے زائد عمر کے افراد کو رکھا گیا ہے۔کیونکہ بوڑھے لوگوں کے لیے کرونا کے بعد سروائیو کرنا زیادہ مشکل ہے۔جبھی ان کو ترجیہی بنیادوں پر رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں