بھارت میں ارطغرل کے نام سے ہوٹل کا قیام عمل میں آگیا
ارطغرل غازی کے نام سے بننے والے مقبول ترین سیریل نے پوری دنیا کی طرح بھارت میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
ترک ڈرامہ سیریل کی اردو ڈبنگ کو بھارت کے شائقین بھی بہت شوق سے دیکھ اور پسند کر رہے ہیں۔
ایک خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں ارطغرل کے ایک فین نے اپنے فیورٹ کیریکٹر کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا ہے جس میں ڈرامے کے کرداروں کے بڑے بڑے پوسٹر چسپاں کیے گۓ ہیں۔جو دیکھنے میں بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں۔اور آتے جاتے لوگوں کی توجہ کھینچتے ہیں۔
ارطغرل ڈرامہ سیریل کے آن لائن سبسکرائبرز کروڑ تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ویوز کی تعداد اربوں میں ہے۔
بھارت میں ارطغرل کے نام سے ہوٹل کا قیام عمل میں آگیا