435

حیرت انگیز پام تھیراپی

تحریر شئیر کریں

حیرت انگیز پام تھیراپی جو چٹکی میں آپ کی ٹینشن کا خاتمہ کر دے۔جانیے وہ ٹرک جس سے یہ چھوٹا سا عمل آپ کے رنج کو راحت میں بدل دے

پام تھیراپی کیا ہے؟

پام تھیراپی سے مراد دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ایک دوسرے سے مس کرتے ہوئے ملنا تھیراپی کیلاتا ہے۔پام تھیراپی خود کو ریلیکس کرنے کا طریقہ علاج ہے جس میں انتہائی تیزی سے جسم کے اندر مثبت انرجی پیدا کی جاتی ہے۔

پام تھیراپی کا طریقہ

پام تھیراپی حیرت انگیز طریقہ علاج ہے جس کا سہرا مغرب کو جاتا ہے حالانکہ قدیم زمانوں میں سردی سے بچاو کے لیے ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑ کر جسم کو گرمایا جاتا تھا اسی کو آج پام تھیراپی کہا جاتا ہے

پام تھیراپی کے فوائد


پام تھیراپی پہ بہت سی ریسرچز سامنے آچکی ہیں جس کے ان گنت فوائد ہیں۔

موڈ میں بہتری


موڈ سونگز اب ایک عام مسئلہ ہے کیا بچے کیا بوڑھے سبھی اس مسئلے کا شکار ہیں۔پل پل بدلتے موڈ میں تبدیلی کو روکنے کا آسان عمل پام تھیراپی ہے۔

کلائی کے درد میں آرام

پام تھیراپی سے ہاتھ اور کلائی کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔پام تھراپی صحت کے لیے بہترین ہے۔اس کے علاوہ گنٹھیے اور اعصابی کھچاو میں موثر عمل ہے

دوران خون بہتر ہوتا

پام تھیراپی سے دوران خون بہتر ہوتا ہے ایسے جیسے پوری باڈی کا مساج کروانے سے ہوتا ہے

نروس سسٹم بہتر ہوتا

نروس سسٹم جسم کے اعصاب کے ساتھ منسلک ہوتا ہے جیاں ساٹھ فیصد رگیں پورے جسم سے پیغام۔موصول کرتیں اور اعصاب تک۔منتقل کرتی ہیں اگر ہاتھ پاوں کی انگلیاں سن ہوجائیں تو ہر ایک گھنٹے بعد صرف ایک منٹ اپنے ہاتھوں کو رگڑیں اور گرم ہونے پر چہرے پہ رکھیں فورا سکون۔محسوس ہوگا۔شوگر کے مریض نیوروپیتھی کے مسائل سے دوچار ہوتے اور ان کے ہاتھ پاوں سن ہوجاتے ہیں۔ان کے لیے پام تھیراپی بہت موثر طریقہ علاج ہے

خواتین میں ڈپریشن

اگر آپ اس طریقے سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اپنے دونوں ہاتھ رگڑیں پھر دس سیکنڈ اپنی آنکھوں پہ رکھیں پھر رگڑیں اور کانوں پہ پھر اسی طرح گردن پہ رکھیں بہترین نتائج کے لیے پانچ منٹ کرنا بہتر ہے۔

یہ ایکٹیویٹی بچوں کے ساتھ شیر کریں ان کو اس کے فائدے بتائیں وہ بہت شوق سے کھیلیں گے اور سیکھیں گے بھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں