471

دلہن کی رخصتی کے وقت موت

تحریر شئیر کریں

دلہن کی رخصتی کے وقت موت ہوگی ہے۔تفصیلات کے مطابق
ہندوستان کی ریاست اڈیسہ کے ضلع سونپور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے کہ رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن کی حرکت قلب بند ہوگی۔

دلہن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت لے جایا گیا مگر وہ جانبر نا ہو سکی۔کہا جا رہا ہے کہ دلہن پہلے ہی سٹریس میں تھی۔اس کے والد کی کچھ عرصہ قبل ہی فوت ہو ئے تھے۔اس کی شادی کا انتظام بھی اس کے ماموں نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نبی کریمﷺ کاخواتین کو خراج عقیدت

عین رخصتی کے وقت جب دلہن اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر رو رہی تھی یہ واقعہ پیش آیا ۔
عزیزواقارب اور محلہ والوں کے مطابق دلہن ایک شریف اور دیانت دار لڑکی تھی۔محلے داروں کے مطابق کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایسا ہو گا۔
یہ واقعہ تقاضا کرتا ہے کہ رخصتی کے وقت دلہن کو زیادہ رونے سے خود بھی پرہیز کرنا چاہیے اور دوسرے لوگوں کو بھی اپنے اوپر قابو رکھنا چاہیے۔اور جہاں تک ہو سکے اس دن کو خوشگوار بنا نے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں