دھوپ کے فائدے
بے شک یہ درست ہے دھوپ نہ صرف انسان بلکہ زمین کے ہر جاندار مخلوق اور سارے سسٹم کے لیے انتہائی ضروری ہے!!!
صرف ایک سورج سے اللہ کریم نے اس دھوپ سے وٹامن ڈی سمیت بے شمار فوائد انسان اور اس زمین کی ہر مخلوق تک پہنچائے ہیں!!!
دن میں دو بار فجر اور عصر کے بعدہلکی دھوپ میں پندرہ بیس منٹ ضرور گزارنا چاہیے…!!
چاہے دھوپ میں بیٹھ کر گھر کے کچھ کام کاج کر لیجئے یا اگر فلیٹس میں رہتے ہیں تو باہر نکل کر کچھ واک کر لیں
قریبی بازار تک ہو آئیں بچوں کو اسکول چھوڑ آئیں
⚪ مطلب یہ ہے کہ پندرہ بیس تیس منٹ باقاعدہ. ارادتاً دھوپ میں رہیں
یقین جانئیے
اس ایک نعمت میں حیرت انگیز فوائد
پوشیدہ ہیں
ہماری غذا اور دوا کو اپنا کام کرنے کے لیے دھوپ بالکل اس طرح چاہیے جیسے آپ کے پاس گوشت سبزی آلو پیاز گھی تیل مصالحہ جات وغیرہ سب دستیاب ہوں لیکن……گیس نہ ہو
یعنی چولہا جلانے کے لیے گیس، لکڑی، کوئلہ ایندھن نہ ہو تو سب ضروری اشیاء دستیاب م ہونے کے باوجود کھانا تیار نہیں ہو گا پیٹ نہیں بھرے گا
جسم کا نظام نہیں چلے گا
مہربانی فرمائیں اس قیمتی نعمت سے جو مفت دستیاب ہے فائدہ اٹھا لیں اور صحت مند ہو جائیں
وہ بزرگ سینئرز جو زیادہ وقت بیڈ پر گزارنے پر مجبور ہیں ان کے لیے بھی کسی بھی طرح دھوپ میں بٹھانے کا اہتمام کیجئے
جب تک ممکن نہ ہو ایک قدیم پیلا بلب ان کے بیڈ کے قریب لگا دیا جائے. یہ( کسی حد تک ) دھوپ کی کا متبادل ہے
اس پیلے بلب کی روشنی کو دیکھ کر ہمارا دماغ وہ کیمیکل تیار کرتا ہے جو دھوپ میں حاصل ہوتے ہیں
الحمدللہ
الحمدللہ
الحمدللہ
ہم پر اللہ تعالیٰ نے بیحد و حساب کرم کیا٠٠٠٠ والدین کی دعاؤں اور کاوش سے٠٠٠٠
ہمیں شہر سے باہر ایک کھلی روشن ہوادار جگہ پر گھر عطا فرمایا جب سے یہ عظیم نعمت عطا ہوئی ہے
میرا شدت سے دل دعا کرتا ہے کہ اللہ کریم ہمارے سب دوست احباب رشتہ داروں ہم وطن امت مسلمہ ہر فرد کے لیے بھی ایسا انتظام کر دیں کہ وہ گنجان شہروں سے نکل کر کھلی فضا میں ایک ایسے گھر میں رہیں
جہاں روشنی، ہوا سبزیاں اور کچھ مرغیاں، بکریاں بھی ہوں اورگینک خالص پاک صاف غذا کا حصول آسان ہو جائے…
ہمارے دوست وسیم بھٹی جو نیوزیلینڈ چھوڑ کر واپس اپنے وطن پاکستان آگئے ہیں اور ایسے ہی قدرتی ماحول میں رہنا چاہتے ہیں
ہمیں سکھاتے ہیں کہ اس قدرت نظام رہائش کو پرما کلچر Perma Culture کہتے ہیں.
مہربان دوست معین اللہ خان نے ہمارے اس لائف اسٹائل پر ایک وڈیو بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کی ہےجب وقت ملے تو دیکھئے گا٠٠لنک شئیر کرتا ہوں
آئیے مل کر اپنے اور اگلی جنریشن کے لیے پاک صاف طیب نیچر سے قریب سے قدرتی ماحول بنانے کی کوشش کریں
دھوپ کے فائدے
جاوید اختر آرائیں
24 فروری 2022
واٹس ایپ 03332434525
جاویداخترآرائیں
.