سالگرہ اسلام کی نظر میں
سالگرہ کا مطلب کیا ہے اور اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے:
آج کل ہر کوئی اپنی سالگرہ کی خوشی مناتا نظر آتا ہے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسلام میں منع ہے تو شریعت اس حوالے سے کیا کہتی ہے ہم اس پر بھی بات کریں گے۔ سالگرہ کا مطلب ہے آپ کے سال پر گرہ لگ گیا ۔ یعنی ایک سال گزر گیا وقت آگے بڑھ رہا ہے اور آپ اپنی موت کی طرٖف قریب ہورہے ہیں۔
سال پر گرہ لگ گیا یعنی سال گرہ۔ مگر کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا ہوگیا وہ اتنے سال کا ہوگیا جبکہ کہنا چاہئے کہ اتنا سال کم ہوگیا زندگی سے۔
یہ روایات آئی کہاں سے پہلے کس نے منایا تو یہ روایات مصر سے آئی جہاں وہ اپنے دیوتاؤں کی سالگرہ مناتے تھے۔ یہ روایات کلینڈر آنے کے بعد آئی ظاہر ہے کلینڈر آیا تو تاریخ یاد رکھی گئی اور پھر مصر کے لوگ اپنے دیوتا یعنی فرعون وغیرہ کی سالگرہ مناتے۔ کینڈیل یعنی موم بتی کا رواج یونانی سےآیا جو اپنے مرے ہوئے دیوتا کی یاد میں جلاتے تھے ان کا مانناتھا کہ اس طرح ان کے دیوتاؤں کی روح آتی ہے وہ ان کی سالگرہ کے موقع پر موم بتی جلاتے تھے۔
اسی طرح کیک کا رواج جرمن سے آیا جہاں وہ لوگ سالگرہ کی خوشی میں میٹھا بنواتے جو اب کیک کی شکل میں لازمی ہوگیا ہے۔ اس طرح یہ سالگرہ کا رواج ہم تک پہنچا۔ اب بات کریں اسلام کی کہ ہمارے مذہب یعنی اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے۔ تو اس وقت عرب میں سالگرہ کا کوئی رواج نہیں تھا تو کسی نے نہ منایا نہ ذکر ہے اس لئے قرآن و حدیث میں اس کے متعلق کوئی آیت یا حدیث یا نبی کا فرمان یا صحابہ کی روایات نہیں نظر آئے گی۔
جیسے باقی چیزوں کا ہمیں قرآن وسنت سے علم ہوجاتا ہے کہ یہ جائز ہے یا ناجائز۔ سالگرہ کو منع اس لئے کیا جاتا ہے کیونکہ اسلام نے وہ کام کرنے سے منع کیا ہے جس میں غیر مسلم سے مشابہت ہو اور یہ رواج ہے ہی غیر مسلم کا اس لئے مولوی اسے منانے سے منع کرتے ہیں۔ لیکن اگر آج کے اس دور میں سالگرہ کے بہانے سے خاندان ملتا ہے دعوت ہوتی ہے
تو کچھ غلط نہیں لیکن اسلام کے اقدار میں رہ کر ہوسکے تو کیک کو چھری سے نہ کاٹا جائے۔ کسی قسم کی موسیقی نہ ہو بس مہمانوں کو بلا کر دعوت کردیا جائے تو ٹھیک ہے اور اس میں اصراف بھی نہ ہو کیونکہ وہ پھر ریا کاری میں آجاتا ہے۔ دوسرا ہمارے ہاں تحفوں کی قیمت دیکھی جاتی ہے کہ اتنا مہنگا کھانا کھا کر اتناعام سا تحفہ دیا یہ بھی غلط ہے۔
اسلام کے حدود میں رہ کر اپنی خوشی کا اظہار کریں اور محبت بانٹیں۔
سالگرہ اسلام کی نظر میں