صحت کو طاقت دینے والی غذائیں
—کھجور—
کھجور جسمانی کمزوری اور دل کے امرض و دیگر بیماریوں سے شفا میں مدد دیتی ہے.
کھجور عورتوں کے اندر ایسے ہارمونز پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جن سے بچے کی ولادت میں آسانی اور وافر مقدار میں دودھ بنتا ہے.
کھجور اور دودھ ایک ساتھ پینا مکمل غذا ہے.
کھجور اور ککڑی کا ایک ساتھ استعمال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ بہت شوق سے کرتے تھے.
کھجور اور تربوز کا ایک ساتھ استعمال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرتے اور فرماتے ایک کی گرمی اور ایک کی ٹھنڈ دونوں کو ساتھ استعمال کرنے سے ختم ہوجاتی ہے.
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچی پکی کھجوروں اور کشمش کو ساتھ استعمال کرنے سے منع فرماتے.
حدیث مبارکہ(مفہوم): جس گھر میں کھجور نہیں وہ اس گھر کی مانند ہے جس میں کوئی کھانا نہیں.
—انار—
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے: انار کو اسکے اندرونی چھلکے سمیت کھاؤ کیونکہ یہ معدہ کی بیماریوں کا علاج ہے
—زیتون—
اللہ تعالی نے قرآن میں زیتون اور انجیرکی قسم کھائی ہے اور زیتون کے تیل کو مبارک تیل کہا ہے.
دماغی قوت اور جسمانی صحت کے لیئے زیتون کے تیل کی مالش بہترین ہے.
روزانہ ایک کھجور ، ایک انجیر، ایک زیتون یا زیتون کے تیل کا ایک چمچ ضرورکھا لینا چاہئیے.
-پیلو کے درخت کا پھل—
جو پھل خوب کالا ہو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پسند فرماتے تھے.
—کدو—
مچھلی کے پیٹ میں رہنے کی وجہ سے حضرت یونس کے جسم پر ہو جانے والی بیماری کے علاج کے طور پر اللہ نے کدو کی بیل پیدا کری.
کدو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرغوب غذا تھی.
چقندر اور جو
چقندر اور جو سے بنا ہوا کھانا صحابہ کرامؓ کو نہایت مرغوب تھا.
-بغیر چھنے آٹے کی روٹی—
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نبوت سے وفات تک میدہ دیکھا تک نہیں.
وہ جو کو باریک پیس لیتے اور اس پر پھونک مار کر جتنے چھلکے اڑ سکتے تھے اڑاتے پھر باقی کو گوندھ کر روٹی بنا لیتے.
پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی میدہ کی باریک روٹی نہیں کھائی
صحت کو طاقت دینے والی غذائیں