750

صحت کے بنیادی اصول

تحریر شئیر کریں

صحت کے بنیادی اصول

تحریر : روبینہ شاہین


زندگی اللہ کا بیش بہا انعام ہی نہیں بلکہ اخروی زندگی کی بقا بھی اسی کی خوبصورتی میں پوشیده ہے ۔۔ یہ جتنی کارآمد ہوتی ہے نتیجہ بھی اتنا ہی کارآمد دیتی ہے۔سوال یہ ہے کہ اسے خوبصورت کیسے بنایا جاۓ؟
کها جاتا هے که جان هے تو جهان هے۔اور جان کی بات ہے تو صحت سب سے پہلے نمبر پہ آتی ہے۔ہمارا المیہ ہے کہ ہم نے کھانے کو پہلے نمبر پہ رکھ لیا ہے اور صحت لگتا ہماری ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب ہر بندہ کسی نا کسی بیماری کا شکار ہےذیل میں ان بنیادی اصولوں په بات کی جاۓ گی جو ہماری صحت مند زندگی کے ضامن ہیں۔
ڈاکٹر شرافت ایک منفرد اور قابل انسان ہیں ۔انہوں نے بهت کم عرصے میں سوشل میڈیا پر اپنی پہچان بنائی۔وہ کہتے ہیں
کہ ا پنے لائف سٹائل میں پانچ تبدیلیاں کر کے دیکھیں۔آپ کی زندگی جنت بن جاۓ گی۔ان کے پانچ بنیادی اصول یہ ہیں۔
۔۔۔۔۔
مٹی کے برتنوں کا استعمال
۔۔۔۔۔
مٹی کے برتن میں شفا ہے۔جبکہ سلور اور پلاسٹک کے برتن بیماری کا دوسرا نام۔۔۔اسکی افادیت بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سلور یا دیگر برتنوں میں کھانا گلتا ہے جبکہ مٹی کےبرتن میں پکتا ہے ۔گلا ہوا کھانا جب معدے میں جاتا ہے تو ہر چیز گلا دیتا ہے۔ لہذا صحت مند زندگی کا پہلا اصول یہ ٹھہرا کہ کھانا ہمیشہ مٹی کے برتنوں میں پکایا جائے۔
پانی
پانی کو چوس چوس کر پیا جائے ۔ یہ کھانے کا دوسرا بنیادی اصول ہے۔ڈاکٹر شرافت نے کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہترین پانی آب زم زم کے بعد پنجاب کا پانی ہے۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے سوچ بچار کی عادت چھوڑ دی ہے۔ورنہ پنجاب کا مطلب ہی پنج آب یعنی پانچ پانیوں کی سرزمین تھا۔پانی فلٹرکی بجاۓ زمین سے نکال کر پئیں ،گھڑے میں ٹھنڈا کریں اور فلٹر بھی۔یہ سنت بھی ہے اور شفا بھی۔


گندم کا آٹا


ہول ویٹ یعنی گندم کے آٹے کو چھانے بغیر استعمال کریں۔میدہ اور ریفائن آٹا دکھنے میں اچھے جبکہ معدے کے لیے انتہائی نقصان ده ہے۔آپ ﷺ کے سامنے میدے سے بنی کوئی کھانے کی چیز پیش کی گی آپﷺ نے اسے کھانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جو چیز اس میں سے نکالی ہے اسےدوبارہ شامل کرو۔۔یعنی چھان


سرسوں کا تیل


دنیا کا بہترین آئل اگرچہ زیتون کا تیل ہے۔جبھی اللہ نے اس کی قسم بھی کھائی ہے۔مگر یہ ہر ایک کے لیے نہیں کیونکہ مهنگا ہے۔اس کے متبادل سرسوں کا تیل ہے جو جمتا بھی نہیں اور زیاده مہنگا بھی نہیں۔اس میں پکا ہوا کھانے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔خاص طور پر عصر حاضر کی مہلک ترین بیماری بلڈپریشر سے،کیونکہ سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے۔


ہمالین نمک


ڈاکٹر شرافت کےمطابق یہ دنیا کا مہنگا ترین بکنے والا نمک ہمالین سالٹ کھیوڑہ کا نمک ہے۔اپنی افادیت کے اعتبار سے اس نمک کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ ہمیں صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے سمندری نمک کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔ سمندری نمک ہماری شریانوں میں جم کر بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ہمالین نمک وہ نمک ہے جو صحت بخش ہے۔


گڑ کا استعمال

۔۔۔۔۔۔۔
انسانی دماغ کی دو غذائیں ہیں۔ ایک میٹھا دوسرا نٹس اخروٹ اور بادام وغیره۔۔۔میٹھے کا آرگینک استعمال گڑ میں ہے۔جبکہ چینی زہر ہے جسے وائٹ پوائزن کہا جاتا ہے۔گڑ کا استعمال ہمارے بڑوں کی روایات میں شامل تھا۔ڈاکڑ آغا کے مطابق برصغیر میں گڑ کی فیکڑیاں ہوا کرتیں تھیں۔پھر باقاعده سازش کے تحت ان فیکڑیوں کو بند کروا کر چینی کو رواج دیا گیا۔ہمیں پھر سے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے گڑ کو اپنی خوراک میں شامل کرنا هوگا۔

صحت کے بنیادی اصول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں