351

صنف آہن وائرل سین

تحریر شئیر کریں

صنف آہن وائرل سین

مقبول ڈرامہ صنف آہن نے حب الوطنی، دوستی اور ترقی پسندانہ خیالات پر مرکوز اپنی شاندار کہانی کی وجہ سے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔ ستاروں سے سجی ڈرامہ سیریل مءں تمام کرداروں کی جدوجہد کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ اس ہفتے ناظرین نے سائرہ یوسف کے کردار ’آرزو‘ کو ایک زہریلے رشتے کی بیڑیاں توڑتے اور اس کی قدر کا احساس کرتے ہوئے دیکھایا گیا۔

آرزو کا سین انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے جس میں سائرہ یوسف آرزو کے روپ میں، اسد صدیقی آرزو کی سابق منگیتر نوریز کے روپ میں، اور شہریار منور میجر اسامہ کے روپ میں ہیں۔ اس میں نوریز کو اپنی سابق منگیتر آرزو کو دوبارہ ہراساں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،

لیکن اس بار، میجر اسامہ، جو پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) میں ایک انسٹرکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے مداخلت کی اور ریکارڈ قائم کیا۔ تاہم اس منظر کو لے کر نیٹیزنز نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے آرزو کو آخرکار آزاد ہونے پر داد دی۔ دوسروں کا خیال تھا کہ سینئر افسر کی مداخلت غیر ضروری تھی اور آرزو کو سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں