383

عرب لٹ گئے

تحریر شئیر کریں

عرب لٹ گئے رقص و سرود کی محفلوں کا باقاعدہ آغاز

سعودی عرب حجاز مقدس جسے اللہ کے آخری نبی کا مسکن ہونے اور کعبتہ اللہ کی سرزمین ہونے کا شرف حاصل ہے کیا خوش نصیب لوگ تھے مگر انھوں نے قدر نا جانی کہ وہ کس چیز سے نوازے گئے وہ قرآن کی بولی جانتے تھے پہچانتے تھے سمجھتے تھے اللہ نے ان کو اتنی بڑی سعادت اور نعمت دی تھی مگر انھوں نے قدر نا کی بس یہی قصور ان کو لے ڈوبا
آج جب اس کنسرٹ کی تصویر اور ہجوم دیکھا تو فورا دماغ میں ویل العرب گونج اٹھا عربوں کی بربادی ہائے عرب لٹ گئے


پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کے ان الفاظ میں عربوں کا مستقبل پوشیدہ ہے اور ان کی بربادی شروع ہو چکی ہے اللہ جانے انتہا کیا ہوگی ابتداء دیکھی نہیں جا رہی عرب اتنے اندھے کیسے ہو گئے سچ ہے آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں مگر سینوں میں جو دل ہیں یہ اندھے ہو جاتے ہیں عربوں کے دل اتنے اندھے ہو گئے کہ تبلیغ پہ پابندی عائد مگر کنسرٹ شروع یو چکے ہیں درج بالا تصویر چیخ چیخ کر پکار رہی

کہ ویل العرب ہوا چاہتا ہے کاش یہ لوگ جانتے کہ کتنی بڑی سعادت سے نوازے گئے تھے اور اس سعادت سے منہ موڑ کر کتنی بڑی رسوائی کو۔گلے لگا بیٹھے ہیں انھوں نے تو دنیا کو قرآن کا پیغام۔پہنچانا تھا مگر یہ خود ہی بھلا بیٹھے ہائے شامت عرب لٹ گئے بربادی نری بربادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں